لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 08th, 12:30 pm

میں آپ کا اور ایوان کے تمام معزز اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے اس اہم موقع پر ایک اجتماعی بحث کا راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ منتر، وہ جے گھوش جس نے ملک کی آزادی کی تحریک کو توانائی بخشی، تحریک دی، قربانی اور تپسیا کا راستہ دکھایا، اُس ’وندے ماترم‘ کو اس مقدس ایوان میں یاد کرنا ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وندے ماترم کے 150 برس کے موقع کے ہم گواہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو ہمارے سامنے تاریخ کے بے شمار واقعات کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ بحث نہ صرف اس ایوان کی عزم و وابستگی کو ظاہر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی، نسل در نسل، یہ ایک درس کا باعث بن سکتی ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کاآغاز کیا

December 08th, 12:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونےکے موقع پر منعقدہ خصوصی بحث سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر اجتماعی بحث کا راستہ منتخب کرنے پر ایوان کے تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا منتر اور پکار تھی،جس نے ملک کی تحریک آزادی کو توانائی اور تحریک بخشی ، قربانی اور حوصلہ کا راستہ دکھایا ، آج اسے یاد کرنا ایوان کےتمام اراکین کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک وندے ماترم کے 150 سال کے تاریخی موقع کا گواہ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور تاریخ کے بے شمار واقعات کو ہمارے سامنے لے کرآیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بحث نہ صرف ایوان کے عزم کی عکاسی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم کے ذریعہ کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے ، اگر سب مل کر اس کا اچھا استعمال کریں ۔

’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 11:30 am

’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔