کابینہ نے ربیع 2025-26 کے لیے فاسفیٹ اور پوٹاسک والی کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی کی شرحوں کو منظوری دی
October 28th, 03:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج فاسفیٹ اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر ربیع( آر اے بی آئی )سیزن 2025-26 (01.10.2025 سے 31.03.2026 تک) کے لیے غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کو طے کرنے کے لیے کھادوں کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ربیع 2025-26 کے موسم کے لیے تخمینہ بجٹ کی ضرورت تقریباً 37,952.29 کروڑ روپے ہوگی، جو خریف 2025 کے بجٹ کے مقابلے میں تقریباً 736 کروڑ روپے زیادہ ہے۔نئی دہلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس میں وزیراعظم کےخطاب کا متن
August 07th, 09:20 am
میرے کابینہ کے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن جی، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر رمیش چند جی، میں دیکھ رہا ہوں کہ سوامی ناتھن جی کے کنبے کے سبھی افرادیہاں موجود ہیں، میں انہیں بھی سلام کرتا ہوں۔ تمام سائنسدانوں، دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’ایم ایس سوامیناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس‘ سے خطاب کیا
August 07th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں آئی سی اے آر پُوسہ میں ایم ایس سوامیناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا اوراس سے خطاب کیا۔ پروفیسر ایم ایس سوامیناتھن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں ایک دور اندیش رہنما قرار د دیا، جن کی خدمات کسی ایک دور تک محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پروفیسر سوامیناتھن ایک عظیم سائنسداں تھے جنہوں نے سائنس کو عوامی خدمت کے ایک ذریعہ میں تبدیل کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پروفیسر سوامیناتھن نے قوم کی خوراک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر سوامیناتھن نے ایک ایسا شعور جگایا جو آنے والی صدیوں تک بھارت کی پالیسیوں اور ترجیحات کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے سوامیناتھن کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر تمام لوگوں کو نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔کابینہ نے’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘ کو منظوری دی
July 16th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے ’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘کو منظوری دی ۔ اس کا آغاز 26-2025سے ہوگا ، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ۔ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جوخاص طور پر زراعت اور اِس سےمتعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔بہار کے کاراکاٹ میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 30th, 11:29 am
بہار کے گورنر محترم جناب عارف محمد خان جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیتن رام مانجھی جی،للن سنگھ جی، گری راج سنگھ جی، چیراغ پاسوان جی، نِتیانند رائے جی، ستیش چندر دوبے جی، راج بھوشن چودھری جی، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری جی، جناب وجے کمار سنہا جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
May 30th, 10:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ انہیں اس مقدس سرزمین پر بہار کی ترقی کو تیز کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے 48,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے اس بڑے مجمع کی موجودگی کا اعتراف کیا جو انہیں آشیرواد دینے آیا تھا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ہمیشہ ان کی حمایت کو سب سے زیادہ احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انھوں نے بہار کے لوگوں کا ان کے تئیں پیار اور محبت کے لیے ان کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بہار کی ماؤں اور بہنوں کی دل سے تعریف کی۔ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
May 29th, 06:45 pm
آج بھگوان جگن ناتھ کے آشیرواد سے ملک کے کاشتکاروں کے لیے ایک بہت بڑی مہم شروع ہو رہی ہے۔ 'وکست کرشی سنکلپ ابھیان' اپنے آپ میں ایک منفرد پہل ہے۔ مانسون دستک دے رہا ہے، خریف سیزن کی تیاریاں جاری ہیں اور ایسے میں آئندہ 12 سے 15 دنوں تک ملک کے سائنسدانوں، ماہرین، حکام اور ترقی پسند کاشتکاروں کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں گاؤں گاؤں جا رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں ملک کے 700 سے زیادہ اضلاع میں کروڑوں کاشتکاروں تک پہنچیں گی۔ میں ملک کے تمام کسانوں، ان ٹیموں میں شامل تمام ساتھیوں، اس عظیم مہم کے لیے، ایک بڑے پرجوش پروگرام اور زراعت کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے خطاب کیا
May 29th, 06:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکست کرشی سنکلپ ابھیان کا آغاز کسانوں کے لیے ایک تاریخی قدم ہے اور زرعی ترقی میں مدد کے لیے ایک منفرد کوشش ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جیسے جیسے مانسون قریب آ رہا ہے اور خریف سیزن کی تیاریاں شروع ہو رہی ہیں، اگلے 12 سے 15 دنوں میں سائنسدانوں، ماہرین، حکام اور ترقی پسند کسانوں پر مشتمل 2000 ٹیمیں 700 سے زیادہ اضلاع کا دورہ کریں گی اور دیہی علاقوں کے لاکھوں کسانوں تک پہنچیں گی۔ انہوں نے تمام کسانوں اور ان ٹیموں میں حصہ لینے والوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور ہندوستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے لیے خریف فصلوں کے واسطے کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کو منظوری دی
May 28th, 03:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور سے متعلق کمیٹی، نے مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے لیے 14 خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔زراعت اور دیہی خوشحالی پر بجٹ کے بعدویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 01st, 01:00 pm
اس سال کا بجٹ ہماری حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ تھا۔ یہ بجٹ نہ صرف ہماری پالیسیوں میں تسلسل کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ترقی یافتہ بھارت کے وژن میں نئی توسیع بھی لاتا ہے۔ بجٹ سے پہلے آپ تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے دی گئی تجاویز اور مشورےبجٹ کی تیاری کے دوران بہت مفید تھیں۔ اب اس بجٹ کو مزید مؤثر طریقے سے لانے میں، جلد از جلد بہترین ممکنہ نتائج حاصل کرنے اور تمام فیصلوں اور پالیسیوں کو موثر بنانے کے لیے، آپ کا کردار مزید بڑھ گیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زراعت اور دیہی خوشحالی کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 01st, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ زراعت اور دیہی خوشحالی پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا۔ بجٹ کے بعد کے ویبینار میں شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریب میں شامل ہونے کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سال کا بجٹ حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا مکمل بجٹ ہے، جو پالیسیوں میں تسلسل اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کی نئی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بجٹ سے قبل تمام شراکت داروں سے موصول ہونے والی قیمتی معلومات اور تجاویز کا اعتراف کیا جو کہ بہت مفید تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بجٹ کو مزید موثر بنانے میں شراکت داروں کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کے لیے خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دی
June 19th, 09:14 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کے لیے خریف کی تمام لازمی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے خریف سیزن،2024(یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک) کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی(این بی ایس)کی شرحوں اور این بی ایس اسکیم کے تحت 3 نئے کھادوں گریڈز کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے
February 29th, 04:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے خریف سیزن،2024 (یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک) فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے)پر غذائیت پر مبنی سبسڈی(این بی ایس)کی شرحیں طے کرنے کے لیے محکمہ کھاد کی تجویز کو منظوری دی۔ این بی ایس اسکیم کے تحت کھاد اور 3 نئے کھادوں کے درجات کو شامل کرنے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ خریف سیزن2024 کے لیے عبوری بجٹ کی ضرورت تقریباً24,420 کروڑ روپے ہوگی۔وزیر اعظم نے ایم ایس پی میں اضافے کا کسانوں کےذریعہ خیر مقدم کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا
June 09th, 08:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسانوں کی خوشی حکومت کو نئے جوش کے ساتھ کام کرنے کی تحریک دیتی ہے۔مرکزی کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کے دوران خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دی
June 07th, 05:35 pm
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ا ی اے) جس کی صدارت عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، نے مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کے دوران تمام منظور شدہ خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔لکھنؤ، اترپردیش میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 10th, 11:01 am
اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی ، برجیش پاٹھک جی ، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور یہیں لکھنؤ کے نمائندے مسٹر راج ناتھ سنگھ جی، مختلف ممالک سے آئے ہوئے تمام معززین،یوپی کے تمام وزراء اور گلوبل انویسٹر س سمٹ تشریف لانے والے صنعت کی دنیا کے معزز اراکین، عالمی سرمایہ کار برادری، پالیسی ساز، کارپوریٹ لیڈران، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے لکھنؤ میں اترپردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا
February 10th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں اترپردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس- 2023 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اِس پروگرام کے دوران عالمی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا اور انویسٹ یوپی 2.0 کا آغاز کیا۔ اترپردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس-2023 اترپردیش سرکار کی سرمایہ کاری سے متعلق ایک اہم چوٹی کانفرنس ہے، جس میں پالیسی ساز، ممتاز صنعت کار، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس اور دنیا بھر کے لیڈرس ایک جگہ جمع ہوں گے اور اجتماعی طور پر ساجھیداری قائم کریں گے اور کاروبار کے مواقع تلاش کریں گے۔ وزیر اعظم نمائش گاہ دیکھنے بھی گئے۔سی سی ای اے نے مارکیٹنگ سیزن 2022-23 کے لیے خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کو منظوری دی
June 08th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے مارکیٹنگ سیزن 2022-23 کے لیے تمام لازمی خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) میں اضافے کو منظوری دے دی ہے ۔چھتیس گڑھ کے رائے پور میں خاص خصوصیات والی 35فصل اقسام کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
September 28th, 11:01 am
نمسکار جی!مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان بہبود جناب نریندر سنگھ تومر جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیش بگھیل جی، کابینہ کے میرے دیگر معاون جناب پرشوتم روپالا جی، کیلاش چھودھری جی، بہن شوبھا جی، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ جناب رمن سنگھ جی، حزب اختلاف کے لیڈر جناب دھرم لال کوشک جی، زراعتی تعلیم سے جڑے تمام وائس چانسلر، ڈائریکٹرز، سائنداں ساتھی اور میرے پیارے کسان بہنوں اور بھائیوں!وزیر اعظم نے مخصوص خواص کی حامل فصلوں کی 35 اقسام کو قوم کے نام وقف کیا
September 28th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےمخصوص خواص کی حامل فصلوں کی35اقسام کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹک اسٹریس مینجمنٹ، رائے پور کے نو تعمیر شدہ کیمپس کو بھی قوم کے لیے وقف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زرعی یونیورسٹیوں میں گرین کیمپس ایوارڈ زبھی تقسیم کیے۔ انہوں نے ان کسانوں سے بھی بات چیت کی جو زراعت میں جدید طریقے استعمال کرتے ہیں اوربعد ازاں ، اجتماع سے بھی خطاب کیا۔