وارانسی سے چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 08th, 08:39 am

یوگی آدتیہ ناتھ جی، اتر پردیش کے پرجوش وزیر اعلیٰ؛ مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، بھائی اشونی ویشنو جی، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے جا رہے بہترین کام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ارناکولم سے کیرالہ کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے؛ مرکز میں میرے ساتھی، سریش گوپی جی، جارج کورین جی؛ کیرالہ کے دیگر تمام وزراء اور عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود تھے۔ فیروز پور سے مرکز میں میرے ساتھی؛ پنجاب کے رہنما رونیت سنگھ بٹو جی، وہاں موجود تمام عوامی نمائندے؛ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک جی، جو لکھنؤ سے شامل ہوئے؛ دیگر معززین؛ اور کاشی سے میرے اپنے لوگ یہاں موجود ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا

November 08th, 08:15 am

بھارت کے جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بابا وشوناتھ کی مقدس نگری وارانسی کے تمام خاندانوں کو اپنی جانب سے احتراماً مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو دیپاولی کے موقع پر جو غیر معمولی جشن دیکھنے کو ملا، وہ وارانسی کی روحانیت اور توانائی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن بھی ایک مقدس اور مبارک موقع ہے اور اس ترقی کے تہوار کے لیے سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں کین-بیتوا ندی جوڑو قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 25th, 01:00 pm

ویروں کی دھرتی، ای بندیل کھنڈ پے رے وے وارے سبئی جنن کھوں ہمائی طرف سے ہاتھ جور کیں رام رام پوچے۔ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، محنتی وزیر اعلیٰ بھائی موہن یادو جی، مرکزی وزیر بھائی شیوراج سنگھ جی، وریندر کمار جی، سی آر پاٹل جی، نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا جی، راجندر شکلا جی، دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، دیگر تمام معززین، معزز سنتوں اور مدھیہ پردیش کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں دریائے کین-بیتوا کو جوڑنے والے قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

December 25th, 12:30 pm

سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کھجراہو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ہندوستان اور دنیا کے عیسائی برادری کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں حکومت نے اپنی تشکیل کا ایک سال مکمل کر لیا ہے، جناب مودی نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہزاروں کروڑ روپے سے زیادہ کے نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ آج تاریخی کین-بیتوا ندی کو جوڑنے کے منصوبے، داؤدھن ڈیم اور اومکاریشور تیرتے سولر پروجیکٹ - ایم پی کا پہلا شمسی توانائی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے مبارکباد دی۔