نامور ملیالی ادیبوں نے ریاست کا نام بدل کر کیرالم کرنے پر اظہار تشکر کرنے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کی
February 27th, 07:34 pm
نامور ملیالی ادیبوں کے ایک گروپ نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کرکے کیرالا کا نام بدل کر کیرالم کرنے کے سلسلے میں اظہار تشکرکیاکابینہ نے ریاست "کیرالہ" کا نام بدل کر "کیرالم" رکھنے کی منظوری دی
February 24th, 03:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ریاست 'کیرالہ' کا نام 'کیرالم' رکھنے کی تجویز کو منظوری دی ۔اے آئی کی کامیابیوں سے لے کر ٹی 20 ورلڈ کپ تک، پی ایم مودی نے من کی بات میں ہندوستان کے عروج کو دکھایا
February 22nd, 11:30 am
اس مہینے کی من کی بات میں، پی ایم مودی نے دہلی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنے تجربات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بہت سے اہم موضوعات پر بات کی جیسے ہندوستانی نژاد کرکٹرز، اعضاء کا عطیہ، دریائی تہوار، ڈیجیٹل سیفٹی، پریکشا پہ چرچا اور بہت کچھ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ 23 فروری کو راشٹرپتی بھون میں 'راجی اتسو' منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ناری شکتی کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کو نوٹ کرتے ہوئے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا جی کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔کیرالہ میں آریہ ویدیا شالہ چیریٹیبل ہسپتال کی صد سالہ تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 28th, 02:39 pm
اس پروقار موقع پر آپ سب کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ آریہ ویدیا شالہ نے آیوروید کے تحفظ اور اسے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے 125 سالہ سفر میں اس ادارے نے آیوروید کو علاج کے ایک طاقتور نظام کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس موقع پر میں آریہ ویدیا شالہ کے بانی ویدیا رتنم پی ایس واریئر جی کے گراں قدر تعاون کو یاد کرتا ہوں اور آیوروید کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہتی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں آریہ ویدیہ شالہ خیراتی اسپتال کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
January 28th, 02:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے کیرالہ میں آریہ ویدیہ شالہ خیراتی اسپتال کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس مبارک موقع پر سب کے ساتھ جڑنا ،ان کے لیے خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آریہ ویدیہ شالہ نے آیوروید کی حفاظت، ترقی اور تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ اس ادارے نے اپنے 125 سالہ سفر میں آیوروید کو علاج کے ایک طاقتور نظام کے طور پر ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے آریہ ویدیہ شالہ کے بانی ویدیا رتنم پی ایس ویریر کے تعاون کو یاد کیا اوراس بات پر زور دیا کہ آیوروید کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن مسلسل تحریک دیتی ہے ۔وزیر اعظم نے شری نارائن دھرم سنگھم ٹرسٹ کے سوامیوں سے ملاقات کی
January 23rd, 04:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شیو گری مٹھ، ورکلا میں شری نرائن دھرم سنگھم ٹرسٹ سے وابستہ سوامیوں سے ملاقات کی۔LDF and UDF have pushed Kerala into corruption, misgovernance and appeasement politics: PM Modi in Thiruvananthapuram
January 23rd, 11:47 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public rally in Thiruvananthapuram, Kerala, where he expressed gratitude for the warm reception and overwhelming public enthusiasm. He said that every visit to Kerala fills him with affection and energy and noted that the atmosphere in Thiruvananthapuram reflected a renewed sense of hope and confidence for change in the state.Huge crowd turns up as PM Modi addresses rally in Thiruvananthapuram, Kerala
January 23rd, 11:43 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public rally in Thiruvananthapuram, Kerala, where he expressed gratitude for the warm reception and overwhelming public enthusiasm. He said that every visit to Kerala fills him with affection and energy and noted that the atmosphere in Thiruvananthapuram reflected a renewed sense of hope and confidence for change in the state.کیرالہ کےترواننت پورم میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر متن
January 23rd, 11:00 am
کیرالہ کے گورنر راجندر ارلیکر جی ، وزیر اعلی پینارائی وجین جی ، مختلف جگہوں سے جڑے ہوئے مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ، ترواننت پورم کا فخر اور نو منتخب میئر ، میرے بہت پرانے ساتھی وی وی راجیش جی ، دیگر معززین ، خواتین و حضرات! نمسکارم!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا، جھنڈی دکھائی
January 23rd, 10:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ریمارک کیا کہ کیرالہ کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی کوششوں نے آج نئی رفتار حاصل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیرالہ میں ریل رابطے کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور ترواننت پورم کو ایک بڑے اسٹارٹ اپ مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کیرالہ سے، پی ایم سواندھی کریڈٹ کارڈ کے آغاز کے ساتھ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم ملک گیر پہل بھی شروع ہوئی ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس سے ملک بھر میں سڑکوں پر دکانداروں، ہاکروں اور فٹ پاتھوں پر کام کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کیرالہ کے لوگوں اور ملک بھر کے شہریوں کو ان ترقی اور روزگار پیدا کرنے والے اقدامات کے لیے مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم 23 جنوری کو کیرالہ کا دورہ کریں گے
January 22nd, 02:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 جنوری 2026 کو کیرالہ کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم ترواننت پورم میں صبح تقریبا 10:45 بجے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، افتتاح کریں گے اور جھنڈی دکھائیں گے۔وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔آسام میں کازی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کے بھومی پوجن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 18th, 11:30 am
آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما جی، مرکز میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، پاویترا مارگریٹا جی، آسام کے وزراء اتل بورا جی، چرن بورو جی، کرشنیندو پال جی، کیشو مہنتا جی دیگر معززین اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کالی بور، آسام میں 6,950 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کی بھومی پوجن کی رسم ادا کی
January 18th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کالی بور، آسام میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ (این ایچ-715 کے کالی بور-نومالی گڑھ سیکشن کو 4-لین کا بنانا) کی بھومی پوجن کی رسم ادا کی، جس کی مالیت 6,950 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ انھیں آشیرباد دینے آئے ہیں ، انھوں نے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ پھر سے قاضی رنگا آئے تو ان کے پچھلے سفر کی یادیں زندہ ہو گئیں، اور یاد کیا کہ دو سال پہلے قاضی رنگا میں گزارے گئے لمحات ان کی زندگی کے سب سے خاص لمحات میں سے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ انھیں قاضی رنگا نیشنل پارک میں رات گزارنے کا موقع ملا اور اگلی صبح، ہاتھیوں کی سفاری کے دوران، انھوں نے اس علاقے کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھا۔The cruel TMC government does not allow central schemes to reach West Bengal: PM Modi in Malda
January 17th, 03:00 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public rally in Malda, West Bengal, highlighting the pivotal role of Eastern India in shaping a Viksit Bharat by 2047. He underscored that Eastern India was long shackled by those who thrived on pisive politics, whereas the BJP has freed the region from such constraints.PM Modi draws huge crowd at Malda Rally in West Bengal
January 17th, 02:34 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public rally in Malda, West Bengal, highlighting the pivotal role of Eastern India in shaping a Viksit Bharat by 2047. He underscored that Eastern India was long shackled by those who thrived on pisive politics, whereas the BJP has freed the region from such constraints.کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم 19 نومبر کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے
November 18th, 11:38 am
تقریباً صبح 10 بجے وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے پٹّا پارتھی میں بھگوان شری ستیہ سائی بابا کے مقدس عبادت گاہ اور مہاسمادھی پر حاضری دیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ تقریباً صبح 10:30 بجے وزیرِ اعظم بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی صدیانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 17th, 08:30 pm
آج ہم سب یہاں ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں آئے ہیں، جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت میں، صحافت، اظہارِ رائے اور عوامی تحریک کی طاقت کو نئی بلندی عطا کی ہے۔ رام ناتھ جی نے ایک وژنری کے طور پر، ایک ادارہ ساز کے طور پر، ایک قومی کارکن کے طور پر اور ایک میڈیا لیڈر کے طور پرانڈین ایکسپریس گروپ کو صرف ایک اخبار نہیں، بلکہ ایک مشن کے طور پر ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم کیا۔ ان کی قیادت میں یہ گروپ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔ اس لیے اکیسویں صدی کے اس دور میں جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تو رام ناتھ جی کا عزم، ان کی کوششیں اور ان کا وژن ہمارے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ میں انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس لیکچر میں مدعو کیا اور میں آپ سبھی کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچرسے خطاب کیا
November 17th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایکسپریس کی جانب سے منعقدہ چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اس منفرد شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے بھارت میں جمہوریت، صحافت، اظہار رائے اور عوامی تحریکوں کی طاقت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش، ادارہ ساز، قوم پرست اور میڈیا رہنما کے طور پر جناب رام ناتھ گوئنکا نے انڈین ایکسپریس گروپ کو محض ایک اخبار کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے درمیان ایک مشن کے طور پر قائم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ گروپ بھارت کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے اس دور میں، جب بھارت ترقی یافتہ ہونے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جناب رام ناتھ گوئنکا کی وابستگی، کوششیں اور دور اندیشی ایک بڑی تحریک اور الہام کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس لیکچر کے لیے انہیں مدعو کرنے پر انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔