دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 09th, 01:00 pm
دیوبھومی اتراکھنڈ کا میرا بھے- بندھوں، دیدی- بھُلیوں، دانا- سیانوں۔ آپ سبو کیں، میر نمسکار، پئے لاگ، سیوا سوندھی۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب
November 09th, 12:30 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے دیوبھومی اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی اور ان سب کے لیے اپنے دلی جذبات، احترام اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔سری نارائن گرو اور گاندھی جی کے درمیان بات چیت کی صد سالہ تقریب کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 24th, 11:30 am
آج یہ مقام ملک کی تاریخ کے ایک بے مثال واقعے کو یاد کرنے کا گواہ بن رہا ہے۔ ایک ایسا تاریخی لمحہ، جس نے نہ صرف ہماری آزادی کی تحریک کو ایک نئی سمت دی، بلکہ آزادی کے مقصد کو، آزاد بھارت کے خواب کو ایک ٹھوس معنی دیے۔آج سے 100 سال پہلے شری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کی وہ ملاقات آج بھی اُتنی ہی متاثر کن ہے، اُتنی ہی موزوں ہے۔ 100 سال قبل ہونے والی وہ ملاقات، سماجی ہم آہنگی کے لیے،وکست بھارت کے اجتماعی اہداف کے لیے، آج بھی ایک عظیم توانائی کا ذریعہ ہے۔اس تاریخی موقع پر میں شری نارائن گرو کے چرنوں میں پرنام کرتا ہوں۔ میں گاندھی جی کو بھی اپنی عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب سے خطاب
June 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔ وزیر اعظم نے کہا جناب نریندر مودی نے کہا - ‘‘سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ملاقات جو 100 سال پہلے ہوئی تھی آج بھی متاثر کن اور متعلقہ ہے، اور سماجی ہم آہنگی اور ترقی یافتہ ہندوستان کے اجتماعی مقاصد کے لیے توانائی کے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے’’۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نے سری نارائن گرو کے قدموں پر سلام پیش کیا اور مہاتما گاندھی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔کیرالہ کے ترواننت پورم میں ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 02nd, 02:06 pm
آج بھگوان آدی شنکراچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ تین سال پہلے ستمبر میں، مجھے ان کی جائے پیدائش کھیترام جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں آدی شنکراچاریہ جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجھے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ جی کے دیوی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ اور آج دیو بھومی اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کیرالہ سے آکر آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف کونوں میں خانقاہیں قائم کرکے ملک کے شعور کو بیدار کیا۔ میں اس پروقار موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں 8,800 کروڑ روپے کی ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کیا
May 02nd, 01:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں 8,800 کروڑ روپے مالیت کی ویزنجم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ (بین الاقوامی گہرے سمندر کی کثیر مقصدی بندرگاہ) کو قوم کے نام وقف کیا۔بھگوان آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تین سال قبل ستمبر میں انہیں آدی شنکراچاریہ کی قابل احترام جائے پیدائش کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آدی شنکراچاریہ کا شاندار مجسمہ ان کے پارلیمانی حلقے کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تنصیب آدی شنکراچاریہ کی بے پناہ روحانی حکمت اور تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ انہیں اتراکھنڈ کے مقدس کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور خاص موقع ہے، کیونکہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹھ قائم کیے، جس سے ملک کا شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں نے ایک متحد اور روحانی طور پر روشن خیال بھارت کی بنیاد رکھی۔وزیراعظم کا اُتراکھنڈ کے ہرشل میں ونٹر ٹورزم پروگرام سے خطاب کا متن
March 06th, 02:07 pm
یہاں کے توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ، میرے چھوٹے بھائی پشکر سنگھ دھامی جی، مرکزی وزیر جناب اجے ٹمٹا جی، ریاست کے وزیر ستپال مہاراج جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ جی، پارلیمنٹ میں میری ساتھی مالا راج لکشمی جی، رکن اسمبلی سوریش چوہان جی، تمام معزز افراد، بھائیوں اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں سرمائی سیاحتی پروگرام سے خطاب کیا
March 06th, 11:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھانے کے بعد سرمائی سیاحت کے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے مکھوا میں ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ پر پوجا اور درشن بھی کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مانا گاؤں میں پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اس بحران کے وقت یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جس نے متاثرہ خاندانوں کو بے پناہ طاقت فراہم کی ہے ۔کابینہ نے نیشنل روپ وے ڈیولپمنٹ پروگرام – پروت مالا پروجیکٹ کے تحت ریاست اتراکھنڈ میں سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک روپ وے پروجیکٹ کی ترقی کو منظوری دی
March 05th, 03:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک 12.9 کلومیٹر کے روپ وے پروجیکٹ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔ اس پروجیکٹ کو ڈیزائن ، بلڈ ، فنانس ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) موڈ پر تیار کیا جائے گا ، جس کی کل سرمایہ جاتی لاگت 4081.28 کروڑ روپے ہوگی۔وزیراعظم 6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
March 05th, 11:18 am
وزیراعظم، جناب نریندر مودی6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ صبح 9:30 بجے وہ ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ مکھوا کا درشن کریں گے اور پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد صبح 10:40 پر وہ ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ ساتھ ہی وہ ہرسل میں عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔جکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم آلائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 02nd, 02:45 pm
عزت مآب صدر پرابوو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، تمل ناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاری اور آچاریہ، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے ہمارے تمام دوست جو اس مبارک موقعکا حصہ ہیں اور تمام کاریگر بھائیوں کو جنہوں نے اس روحانی اور شاندار مندر کو حقیقت بنایا!جناب نریندر مودی کاجکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم الائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران اظہار خیال
February 02nd, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم الائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران اظہار خیال کیا۔ انہوں نے عزت مآب صدر پرابوو سوبیانتو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، مینیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، تمل ناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاریوں اور آچاریوں، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا کے تمام شہریوں ،دوسری ممالکجو اس مبارک موقع کا حصہتھے اور تمام باصلاحیت فنکار جنہوںنے اس شاندار اور روحانی مندر کو حقیقت میں تبدیل کردیا ،انہیں تہنیت پیش کی۔دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریرکا متن
January 28th, 09:36 pm
دیو بھومی اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ جی، نوجوان وزیر اعلی پشکر دھامی جی، میرے کابینہ کے ساتھی اجے تمتا جی، رکشا کھڈسے جی، اتراکھنڈ اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری جی، وزیر کھیل ریکھا آریہ جی، کامن ویلتھ گیمز کے صدر کرس جینکنز جی، آئی او اےکی صدر پی ٹی اوشا جی، رکن پارلیمنٹ مہندر بھٹ جی، قومی کھیلوں میں شامل ہونے آئے ملک بھر کے سبھی کھلاڑی و دیگر معززین!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرادون میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا
January 28th, 09:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اتراکھنڈ نوجوانوں کی توانائی سے منور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا کیدارناتھ، بدری ناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے آج 38ویں قومی کھیل شروع ہو رہے ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ اتراکھنڈ کے قیام کا 25 واں سال ہے، جناب مودی نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان اس نوجوان ریاست میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی ایک خوبصورت تصویر دکھائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے اس ایڈیشن میں بہت سے مقامی کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کا موضوع ‘گرین گیمز’ ہے، کیونکہ وہاں ماحول دوست اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ موضوع کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹرافیاں اور تمغے بھی ای ویسٹ سے بنے ہیں اور ہر تمغہ جیتنے والے کے نام پر ایک پودا لگایا جائے گا، جو کہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو اس طرح کے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد بھی دی۔Any country can move forward only by being proud of its heritage and preserving it: PM Modi
November 11th, 11:30 am
PM Modi participated in the 200th anniversary celebration of Shree Swaminarayan Mandir in Vadtal, Gujarat. Noting that the 200th year celebrations in Vadtal dham was not mere history, Shri Modi remarked that it was an event of a huge importance for many disciples including him who had grown up with utmost faith in Vadtal Dham. He added that this occasion was a testimony to the eternal flow of Indian culture.PM Modi participates in 200th year celebrations of Shree Swaminarayan Mandir in Vadtal, Gujarat
November 11th, 11:15 am
PM Modi participated in the 200th anniversary celebration of Shree Swaminarayan Mandir in Vadtal, Gujarat. Noting that the 200th year celebrations in Vadtal dham was not mere history, Shri Modi remarked that it was an event of a huge importance for many disciples including him who had grown up with utmost faith in Vadtal Dham. He added that this occasion was a testimony to the eternal flow of Indian culture.اتراکھنڈ اکے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کے بیان کا متن
November 09th, 11:00 am
اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہمیں اب اتراکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے۔ اس میں ایک خوشگوار اتفاق بھی ہے۔ یہ سفر ایسے وقت میں ہوگا جب ملک بھی 25 سال کے امرت کال میں ہے، یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ اتراکھنڈ، ملک اس عزم کو اس مدت میں پورا ہوتا ہوا دیکھے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 سالوں کے لیے عزائم کے ساتھ ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا فخر بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گا۔ میں اس اہم موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اتراکھنڈ کے ہمارے مہاجر باشندے ریاست کی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیو بھومی اتراکھنڈ کے سلور جوبلی سال پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی
November 09th, 10:40 am
وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور آج سے ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کے سلور جوبلی سال کے آغازکا ذکر کیا۔ اتراکھنڈ کے قیام کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لوگوں سے ریاست کے آنے والے 25 سالوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے آنے والے 25 سالوں کا یہ سفر ایک عظیم اتفاق ہےکیونکہ بھارت بھی اپنے 25 سال کے امرت کال میں ہے جس کا مطلب ہے کہ وکست (ترقی یافتہ) اتراکھنڈ ایک وکست بھارت کے لیے ہے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ ملک اس مدت میں قرارداد کی تکمیل کا مشاہدہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے آئندہ 25 سالوں کے لیے عزم کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلندہو گا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف ریاست کے ہر باشندے تک پہنچے گا۔ جناب مودی نے اس اہم موقع پر اور اس اہم عزم کواختیار کرنے کے لیے ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’پرواسی اتراکھنڈ سمیلن‘ کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 21st, 07:45 pm
آج ہندوستان گرو پورنیما کا مقدس تہوار منا رہا ہے۔ سب سے پہلے میں آپ سب کو اور تمام ہم وطنوں کو علم اور روحانیت کے اس تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایسے اہم دن پر آج 46ویں ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اور یہ تقریب ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے، اور فطری طور پر مجھ سمیت تمام ہم وطن اس پر بہت خوش ہیں۔ میں اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے تمام معززین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ خاص طور پر، میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے اوزولے کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر عالمی ایونٹ کی طرح یہ ایونٹ بھی ہندوستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔وزیر اعظم نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا
July 21st, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا۔ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ ہوتی ہے اور عالمی ثقافتی ورثہ سے متعلق تمام معاملات کا انتظام کرنے اور عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔