آسام میں کازی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کے بھومی پوجن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 18th, 11:30 am
آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما جی، مرکز میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، پاویترا مارگریٹا جی، آسام کے وزراء اتل بورا جی، چرن بورو جی، کرشنیندو پال جی، کیشو مہنتا جی دیگر معززین اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کالی بور، آسام میں 6,950 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کی بھومی پوجن کی رسم ادا کی
January 18th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کالی بور، آسام میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ (این ایچ-715 کے کالی بور-نومالی گڑھ سیکشن کو 4-لین کا بنانا) کی بھومی پوجن کی رسم ادا کی، جس کی مالیت 6,950 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ انھیں آشیرباد دینے آئے ہیں ، انھوں نے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ پھر سے قاضی رنگا آئے تو ان کے پچھلے سفر کی یادیں زندہ ہو گئیں، اور یاد کیا کہ دو سال پہلے قاضی رنگا میں گزارے گئے لمحات ان کی زندگی کے سب سے خاص لمحات میں سے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ انھیں قاضی رنگا نیشنل پارک میں رات گزارنے کا موقع ملا اور اگلی صبح، ہاتھیوں کی سفاری کے دوران، انھوں نے اس علاقے کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھا۔وزیراعظم 17–18 جنوری کو آسام کا دورہ کریں گے
January 16th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17-18 جنوری 2026 کو آسام کا دورہ کریں گے ۔