The development of Delhi is linked to the image of the entire country: PM Modi
March 08th, 03:54 pm
PM Modi launched multiple development projects worth ₹33,500 crore in Delhi, ranging from the expansion of the Metro network to the construction of modern residential complexes for government employees. He highlighted the landmark achievement of creating 3 crore “Lakhpati Didis” and expressed concern over the disrespect shown by the West Bengal government toward the President of India. He called upon everyone to work towards fulfilling national resolutions.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں تقریباً 33500 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
March 08th, 10:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں تقریباً 33500 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا، ’’آج، ہم یہاں دہلی کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔‘‘سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 13th, 06:55 pm
آج ہم سب تاریخ بنتے دیکھ رہے ہیں۔ آج وکرم سموت 2082، فالگن کرشنا پکشا، وجئے ایکادشی، 24 ماگھ، ساکا سموت 1947 کا مبارک موقع، اور آج کی زبان میں، 13 فروری کا یہ دن بھارت کی ترقی کے سفر میں ایک نئی شروعات کا گواہ ہے۔ ہمارے صحیفوں میں وجے اکادشی کی بڑی اہمیت ہے۔ اس دن ہم جو عزم کرتے ہیں اس میں فتح یقینی ہے۔ آج، ہم بھی ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے ساتھ سیوا تیرتھ، کرتویہ بھون میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہمیں اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دیویہ آشیرواد حاصل ہیں۔ میں آپ سب کو، پی ایم او کی پوری ٹیم، کابینہ سکریٹریٹ، اور مختلف محکموں کے تمام ملازمین کو سیوا تیرتھ اور نئی عمارتوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ان کی تعمیر میں شامل تمام انجینئرز اور ساتھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا
February 13th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج سب ایک نئی تاریخ رقم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وکرم سموت 2082 کو، پھالگن کرشنا پکشا کے دوران، وجئے ایکادشی کے موقع پر، 24 ماگھ کو، اور شکا سموت 1947 کو، جو موجودہ کیلنڈر میں 13 فروری 2026 ہے، یہ دن بھارت کے ترقی کے سفر میں ایک نئی شروعات کا گواہ بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحیفوں میں وجئے ایکادشی کو بہت اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس دن کیا گیا عزم ہمیشہ فتح کا باعث بنتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے ساتھ سبھی سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد میں فتح کے لیے روحانی نعمتیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پی ایم او کی ٹیم، کابینہ سکریٹریٹ اور مختلف محکموں کے ملازمین سمیت سبھی کو سیوا تیرتھ اور نئی عمارتوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کی تعمیر سے وابستہ تمام انجینئرز اور ورکر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے جوش و خروش اور قومی فخر سے بھرپور یوم جمہوریہ کی تقریبات کی سراہنا کی
January 26th, 04:50 pm
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کرتویہ پتھ پر شاندار پریڈ ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت ، اس کے ورثے کی دولت اور قوم کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے اتحاد کو ظاہر کرتی ہے ۔ تقریبات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران کرتویا پتھ پر قومی فخر کا زبردست مظاہرہ ہوا ۔In pictures: 77th Republic Day at Kartavya Path, New Delhi
January 26th, 08:12 am
The 77th Republic Day celebrations at Kartavya Path showcased India’s unity, strength and heritage. Prime Minister Narendra Modi began the day by paying homage to the martyrs at the Rashtriya Samar Smarak and reaffirmed the nation’s gratitude to its bravehearts.Ending TMC’s Maha Jungle Raj and bringing BJP’s good governance is essential: PM Modi in Singur, West Bengal
January 18th, 03:35 pm
PM Modi addressed a massive public rally in Singur, Hooghly, where he said the overwhelming public enthusiasm reflected Bengal’s resolve for real poriborton and an end to 15 years of what he termed as Maha Jungle Raj. Calling upon the people to take a pledge for change, he led the crowd in the slogan, “Paltaano Dorkar… Chai BJP Shorkar.”PM Modi addresses a massive public rally in Singur, Hooghly, West Bengal
January 18th, 03:32 pm
PM Modi addressed a massive public rally in Singur, Hooghly, where he said the overwhelming public enthusiasm reflected Bengal’s resolve for real poriborton and an end to 15 years of what he termed as Maha Jungle Raj. Calling upon the people to take a pledge for change, he led the crowd in the slogan, “Paltaano Dorkar… Chai BJP Shorkar.”نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔یو ای آر۔ 11 اور دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 12:45 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ جی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی، یونین کونسل میں میرے ساتھی، اجے ٹمٹا جی، ہرش ملہوترا جی، دہلی اور ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ،موجود وزرا،دیگر عوامی نمائندے، اورمیرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11,000 کروڑ روپے کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
August 17th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی مشترکہ لاگت کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مقام کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کا نام’دوارکا‘ ہے اور یہ پروگرام روہنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے تہوار کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس اتفاق کا ذکرکیا کہ وہ خود دوارکادھیش کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پورا ماحول بھگوان کرشن کے جوہر سے گہرا ہو گیا ہے۔نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کیلئےنئے تعمیر شدہ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 11th, 11:00 am
پروگرام میں موجود جناب اوم برلا جی، منوہر لال جی، کرن رجیجو جی، مہیش شرما جی، پارلیمنٹ کے تمام معزز اراکین، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کا افتتاح کیا
August 11th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے نام سے موسوم کامن سنٹرل سکریٹریٹ کا افتتاح کیا تھا اور آج انہیں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کی چار بڑی ندیوں کے نام سے موسوم کئے گئے چار ٹاور - کرشنا، گوداوری، کوسی اور ہگلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دریا، جو لاکھوں لوگوں کو زندگی بخشتے ہیں، اب عوامی نمائندوں کی زندگیوں میں خوشی کی نئی لہر کی تحریک کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کے نام پرنام رکھنے کی روایت قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیتی ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ نئے کمپلیکس سے دہلی میں ارکان پارلیمنٹ کے رہنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے سرکاری رہائش کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور فلیٹس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور مزدوروں کی بھی تعریف کی، پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ان کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔کرتویہ پتھ،نئی دہلی میں کرتویہ بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 06th, 07:00 pm
— انقلاب کا مہینہ اگست— اور 15 اگست سے پہلےیہ تاریخی موقع ہم ایک کے بعد ایک جدید بھارت کی تعمیر سے جڑی کامیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہیں قومی راجدھانی دہلی میں ہم نے کرتویہ پتھ، نیا سنسد بھون (پارلیمنٹ ہاؤس)، نیا رکھشا بھون (ڈیفنس آفس کمپلیکس)، بھارت منڈپم، یشوبومی، شہیدوں کے لیے وقف قومی جنگی یادگار، نیتا جی سبھاش بابو کا مجسمہ اور اب یہ کرتویہ دیکھا ہے۔ یہ محض نئی عمارتیں یا عام انفراسٹرکچر نہیں ہیں– انہی عمارتوں کے اندر ہی ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی پالیسیاں اسی امرت کال میں مرتب ہوں گی، ’وِکست بھارت‘کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور یہیں سے آنے والی دہائیوں تک قوم کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ کرتویہ بھون کے افتتاح پر میں آپ سب کو اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج میں ان تمام انجینئروں اور تمام کارکن ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے افتتاحی پروگرام سے خطاب
August 06th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر واقع کرتویہ بھون-3 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کا مہینہ اگست یوم آزادی سے قبل ایک اور تاریخی سنگ میل لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک کے بعد ایک، جدیدہندوستان کی تعمیر سے وابستہ اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے حالیہ بنادی ڈھانچے کی نمایاں تعمیرات کا ذکر کیا ،جن میں کرتویہ پتھ، نئی پارلیمنٹ کی عمارت، نیا ڈیفنس آفس کمپلیکس، بھارت منڈپم، یشو بھومی، شہداء کو وقف قومی جنگی یادگار(وار میموریل)، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ اور اب کرتویہ بھون شامل ہیں۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف نئی عمارتیں یا عام ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوسان کی تشکیل کے لیے پالیسیاں انہی عمارتوں میں بنیں گی اور آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت انہی اداروں سے طے ہوگی۔ انہوں نے کرتویہ بھون کے افتتاح پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور شرم جیویوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم 6 اگست کو کرتویہ بھون کا افتتاح کریں گے
August 04th, 05:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اگست کو دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر دہلی کے کرتویہ پتھ پر تعمیر کردہ کرتویہ بھون کا دورہ کریں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً 6:30 بجے کرتویہ پتھ پر ایک عوامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 30th, 11:53 am
گڈی پاڑ-ویاچیا آنی نوین ورشاچیہ آپلیہ سروانا آتشے منہ پوروک شوبھیچھا!پروگرام میں موجود پرم پوجنیہ سرسنگھ چالک جی ،ڈاکٹر موہن بھاگوت جی ، سوامی گووند گری جی مہاراج ،سوامی اودھیشانند گری جی مہاراج ،مہاراشٹرکے مقبول وزیراعلی دیویندرفڑنویس جی ،مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی ،داکٹر اویناش چندر اگنی ہوتری جی ،دیگر قابل احترام شخصیات اور موجود سبھی سینئرساتھی ،راشٹریگیہ کے اس مبارک رسم میں آج مجھے یہاں آنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے ۔آج چیترشکل پرتی پدا کا یہ دن انتہائی خاص ہے ۔آج سے نوراتری کا مقدس تہوار شروع ہورہاہے ۔ملک کے الگ الگ حصوں میں آج گڑی -پڑوا،اگادی اور نوریہہ کاتہوار بھی منایاجارہاہے ۔آج بھگوان جھولے لال جی اور گروانگد دیوجی کا اوترن دیوس بھی ہے ۔یہ ہمارے لیے باعث تحریک اور انتہائی قابل احترام ڈاکٹر صاحب کے یوم پیدائش کا موقع بھی ہے ۔اور اسی سال راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے شاندار سفرکے 100سال بھی پورے ہورہے ہیں ۔آج اس موقع پر مجھے اسمرتی مندر جاکر پوجیہ ڈاکٹر صاحب اور پوجیہ گروجی کوخراج عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل ہواہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا
March 30th, 11:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور، مہاراشٹر میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے چیترا شکلا پرتپدا کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو مقدس نوراتری تہوار کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس دن کی خاصیت پر زور دیا کہ ملک بھر میں گڑی پڑوا، اگادی، اور نوریہہ جیسے تہوار بھی آج منائے جا رہے ہیں۔