یو ای آر۔ 11 اور دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 12:45 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ جی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی، یونین کونسل میں میرے ساتھی، اجے ٹمٹا جی، ہرش ملہوترا جی، دہلی اور ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ،موجود وزرا،دیگر عوامی نمائندے، اورمیرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11,000 کروڑ روپے کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
August 17th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی مشترکہ لاگت کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مقام کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کا نام’دوارکا‘ ہے اور یہ پروگرام روہنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے تہوار کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس اتفاق کا ذکرکیا کہ وہ خود دوارکادھیش کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پورا ماحول بھگوان کرشن کے جوہر سے گہرا ہو گیا ہے۔نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کیلئےنئے تعمیر شدہ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 11th, 11:00 am
پروگرام میں موجود جناب اوم برلا جی، منوہر لال جی، کرن رجیجو جی، مہیش شرما جی، پارلیمنٹ کے تمام معزز اراکین، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کا افتتاح کیا
August 11th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے نام سے موسوم کامن سنٹرل سکریٹریٹ کا افتتاح کیا تھا اور آج انہیں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کی چار بڑی ندیوں کے نام سے موسوم کئے گئے چار ٹاور - کرشنا، گوداوری، کوسی اور ہگلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دریا، جو لاکھوں لوگوں کو زندگی بخشتے ہیں، اب عوامی نمائندوں کی زندگیوں میں خوشی کی نئی لہر کی تحریک کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کے نام پرنام رکھنے کی روایت قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیتی ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ نئے کمپلیکس سے دہلی میں ارکان پارلیمنٹ کے رہنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے سرکاری رہائش کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور فلیٹس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور مزدوروں کی بھی تعریف کی، پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ان کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔کرتویہ پتھ،نئی دہلی میں کرتویہ بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 06th, 07:00 pm
— انقلاب کا مہینہ اگست— اور 15 اگست سے پہلےیہ تاریخی موقع ہم ایک کے بعد ایک جدید بھارت کی تعمیر سے جڑی کامیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہیں قومی راجدھانی دہلی میں ہم نے کرتویہ پتھ، نیا سنسد بھون (پارلیمنٹ ہاؤس)، نیا رکھشا بھون (ڈیفنس آفس کمپلیکس)، بھارت منڈپم، یشوبومی، شہیدوں کے لیے وقف قومی جنگی یادگار، نیتا جی سبھاش بابو کا مجسمہ اور اب یہ کرتویہ دیکھا ہے۔ یہ محض نئی عمارتیں یا عام انفراسٹرکچر نہیں ہیں– انہی عمارتوں کے اندر ہی ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی پالیسیاں اسی امرت کال میں مرتب ہوں گی، ’وِکست بھارت‘کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور یہیں سے آنے والی دہائیوں تک قوم کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ کرتویہ بھون کے افتتاح پر میں آپ سب کو اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج میں ان تمام انجینئروں اور تمام کارکن ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے افتتاحی پروگرام سے خطاب
August 06th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر واقع کرتویہ بھون-3 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کا مہینہ اگست یوم آزادی سے قبل ایک اور تاریخی سنگ میل لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک کے بعد ایک، جدیدہندوستان کی تعمیر سے وابستہ اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے حالیہ بنادی ڈھانچے کی نمایاں تعمیرات کا ذکر کیا ،جن میں کرتویہ پتھ، نئی پارلیمنٹ کی عمارت، نیا ڈیفنس آفس کمپلیکس، بھارت منڈپم، یشو بھومی، شہداء کو وقف قومی جنگی یادگار(وار میموریل)، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ اور اب کرتویہ بھون شامل ہیں۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف نئی عمارتیں یا عام ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوسان کی تشکیل کے لیے پالیسیاں انہی عمارتوں میں بنیں گی اور آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت انہی اداروں سے طے ہوگی۔ انہوں نے کرتویہ بھون کے افتتاح پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور شرم جیویوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نےکرتویہ بھون کو قوم کے نام وقف کیا
August 06th, 12:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےکرتویہ بھون کو قوم کے نام وقف کیا اور اسے عوامی خدمت کے تئیں غیر متزلزل عزم اور مسلسل کوششوں کی علامت قرار دیا ۔وزیر اعظم 6 اگست کو کرتویہ بھون کا افتتاح کریں گے
August 04th, 05:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اگست کو دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر دہلی کے کرتویہ پتھ پر تعمیر کردہ کرتویہ بھون کا دورہ کریں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً 6:30 بجے کرتویہ پتھ پر ایک عوامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔