راجستھان کے بیکانیر میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

May 22nd, 12:00 pm

راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگڑے جی،یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی، سابق وزیر اعلیٰ بہن وسندھرا راجے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ارجن رام میگھوال جی، راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دِیا کماری جی، پریم چند جی، راجستھان حکومت کے دیگر وزراء،پارلیمنٹ میں میرے ساتھی مدن راٹھور جی، دیگر اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی، اور میرے پیارے بھائیوں اوربہنوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اورملک کو وقف کیا

May 22nd, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے آن لائن شامل ہونےوالے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کی نمایاں شرکت کو تسلیم کرتے ہوئے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے متعدد گورنروں، وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ گورنرز اور دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی کاذکر کیا۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے شریک ہونے والے تمام معززین اور شہریوں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم 22 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے

May 20th, 01:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وہ بیکانیر کا سفر کریں گے اور تقریباً 11 بجے دیشنوک میں کرنی ماتا کے مندر میں درشن کریں گے۔