The words of the Gita not only guide individuals but also shape the direction of the nation's policies: PM Modi in Udupi, Karnataka

November 28th, 11:45 am

During his address at the Laksha Kantha Gita Parayana programme at Sri Krishna Matha in Udupi, PM Modi highlighted the special connection between Gujarat and Udupi. He remarked that Jagadguru Shri Madhvacharya, the pioneer of India’s Dvaita philosophy, is a shining light of Vedanta. The PM said that the entire life of Bhagwan Shri Krishna and every chapter of the Gita conveys the message of action, duty and welfare and announced nine resolutions for every citizen to adopt.

PM Modi addresses the Laksha Kantha Gita Parayana programme at Sri Krishna Matha in Udupi, Karnataka

November 28th, 11:30 am

During his address at the Laksha Kantha Gita Parayana programme at Sri Krishna Matha in Udupi, PM Modi highlighted the special connection between Gujarat and Udupi. He remarked that Jagadguru Shri Madhvacharya, the pioneer of India’s Dvaita philosophy, is a shining light of Vedanta. The PM said that the entire life of Bhagwan Shri Krishna and every chapter of the Gita conveys the message of action, duty and welfare and announced nine resolutions for every citizen to adopt.

Prime Minister Narendra Modi to visit Karnataka and Goa

November 27th, 12:04 pm

PM Modi will visit Karnataka and Goa on 28th November. He will visit Sri Krishna Matha in Udupi, Karnataka to participate in the Laksha Kantha Gita Parayana programme. The PM will also inaugurate the Suvarna Teertha Mantapa and dedicate the Kanaka Kavacha (golden cover) for the sacred Kanakana Kindi. Later, he will visit Shri Samsthan Gokarn Partagali Jeevottam Math in Goa on the occasion of the 550th-year celebration of the Math and will unveil a 77 feet statue of Prabhu Shri Ram.

وزیر اعظم 19 نومبر کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

November 18th, 11:38 am

تقریباً صبح 10 بجے وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے پٹّا پارتھی میں بھگوان شری ستیہ سائی بابا کے مقدس عبادت گاہ اور مہاسمادھی پر حاضری دیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ تقریباً صبح 10:30 بجے وزیرِ اعظم بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی صدیانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے کنڑ راجیوتسو پر مبارکباد پیش کی

November 01st, 09:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کنڑ راجیوتسو کے موقع پر کرناٹک کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔

'وندے ماترم' کی روح ہندوستان کے لافانی شعور سے جڑی ہوئی ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

October 26th, 11:30 am

اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے چھٹھ پوجا تہوار، ماحولیاتی تحفظ، ہندوستانی کتوں کی نسل، ہندوستانی کافی، قبائلی برادری کے رہنما اور سنسکرت زبان کی اہمیت جیسے دلچسپ موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے 'وندے ماترم' گانے کے 150 ویں سال کا خصوصی ذکر کیا۔

وزیر اعظم 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے

September 24th, 06:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 9:30 بجے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو-2025 کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔

وزیر اعظم کا کرناٹک کے حسن میں حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہارِ تعزیت

September 13th, 08:36 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے حسن میں ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہر متوفی کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا۔

پریفیکچرس کے گورنروں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے اظہارِ خیال کا اردو ترجمہ

August 30th, 08:00 am

میں اس کمرے میں ، سےتاما کی رفتار ، میاگی کی لچک ، فوکوکا کی تحریک اور نارا کے ورثے کو محسوس کر سکتا ہوں ۔ آپ سب کے پاس کماموٹو کی گرم جوشی ، ناگانو کی تازگی ، شیزوکا کی خوبصورتی اور ناگاساکی کی دھڑکن ہے ۔ آپ سب ماؤنٹ فُوجی کی طاقت اور ساکورا کے جذبے کو مجسم بناتے ہیں ۔ آپ سب مل کر جاپان کو لازوال بناتے ہیں ۔

کابینہ نے کرناٹک ، تلنگانہ ، بہار اور آسام کو فائدہ پہنچانے والے 3 پروجیکٹوں کی ملٹی ٹریکنگ اور کچھ ، گجرات کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک نئی ریل لائن کو منظوری دی

August 27th, 04:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ریلوے کی وزارت کے 4 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن کی کل لاگت تقریبا 12،328کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:

کرناٹک کے بنگلورو میں مختلف میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 10th, 01:30 pm

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ سدارمیا جی، مرکز میں میرے ساتھی، منوہر لال کھٹر جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی، اشونی ویشنو جی، وی سومنا جی، محترمہ شوبھا جی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار جی، کرناٹک حکومت میں وزیر بی سریش جی، قائد حزب اختلاف آر اشوک جی، ایم پی تیجسوی سوریا جی، ڈاکٹر منجوناتھ جی، ایم ایل اے وجیندر یدی یورپا جی، اور کرناٹک کے میرے بھائیو اور بہنو،

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں تقریباً 22,800 کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

August 10th, 01:05 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بنگلور میٹرو کی ایلو لائن کا افتتاح کیا اور 15,610 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کرناٹک کی ثقافت کی دولت، اس کے لوگوں کی محبت اور کنڑ زبان کی مٹھاس کو اجاگر کرتے ہوئے، جو دل کو گہرائی سے چھوتی ہے، جناب مودی نے بنگلورو کی سرپرست دیوی انمما تائی کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی بات شروع کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ صدیوں پہلے ندپربھو کیمپی گوڑا نے بنگلورو شہر کی بنیاد رکھی تھی، اور ان کا وژن ایک ایسا شہر تھا جو روایت سے جڑا ہو اور ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے۔ وزیراعظم نے کہا‌ کہ بنگلورو نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ زندگی بسر کی اور اسے محفوظ رکھا اور آج بنگلورو اسی خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

وزیر اعظم 10 اگست کو کرناٹک کا دورہ کریں گے

August 09th, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 اگست کو کرناٹک کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 11 بجے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر 3 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ اس کے بعد وہ بنگلور میٹرو کی یلو لائن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور آر وی روڈ (راگی گڈا) سے الیکٹرانک سٹی میٹرو اسٹیشن تک میٹرو سے سفر کریں گے۔

وگیان بھون، نئی دہلی میں آچاریہ شری ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 28th, 11:15 am

قابل احترام آچاریہ پرگیہ ساگر مہاراج جی، شراون بیلاگولا کے مٹھادھیش پجاری سوامی چاروکیرتی جی، میرے ساتھی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی بھائی نوین جین جی، بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے صدر پرینک جین جی، سکریٹری ممتا جین جی، ٹرسٹی پیوش جین جی ،دیگر تمام معززین، سنتوں، خواتین و حضرات، جئے جنیندر!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

June 28th, 11:01 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم بھارت کی روحانی روایت میں ایک یادگار موقع دیکھ رہی ہے جس میں آچاریہ شری ودیا نند جی منیراج کی صد سالہ تقریبات کے تقدس کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محترم آچاریہ کی لازوال ترغیب سے مزین یہ تقریب ایک غیر معمولی اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کی اور تقریب میں شرکت کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔

کابینہ نے جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے سات اضلاع پر محیط ہندوستانی ریلوے میں دو ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جو موجودہ نیٹ ورک کو تقریباً 318 کلومیٹر تک بڑھا رہے ہیں

June 11th, 03:05 pm

1. کوڈرما - برکاکانا ڈبلنگ (133 کلومیٹر) - پروجیکٹ سیکشن جھارکھنڈ کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے علاقے سے گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پٹنہ اور رانچی کے درمیان سب سے مختصر اور زیادہ موثر ریل لنک کے طور پر کام کرتا ہے۔

کابینہ نے آندھرا پردیش (تروپتی)، چھتیس گڑھ (بِھلائی)، جموں و کشمیر (جموں)، کرناٹک (دھارواڑ) اور کیرالہ (پلکّڑ) میں قائم پانچ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت میں توسیع کو منظوری دی

May 07th, 12:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج پانچ نئے آئی آئی ٹی اداروں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت (مرحلہ-‘بی’ کی تعمیر) کی توسیع کو منظوری دی ہے۔ یہ پانچ نئے آئی آئی ٹی آندھرا پردیش (آئی آئی ٹی تروپتی)، کیرالہ (آئی آئی ٹی پلکّڑ)، چھتیس گڑھ (آئی آئی ٹی بِھلائی)، جموں و کشمیر (آئی آئی ٹی جموں) اور کرناٹک (ایچ ٹی دھار واڑ) ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطے میں قائم کئے گئے ہیں۔

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

April 27th, 11:30 am

آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔

جب ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہیں، چاہے کتنا ہی بڑا طوفان کیوں نہ ہو، وہ ہمیں اکھاڑ نہیں سکتا: من کی بات میں پی ایم مودی

March 30th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج بہت مبارک دن پر، مجھے آپ کے ساتھ ’من کی بات‘ شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج چیتر مہینے کے شکل پکش کی پرتیپدا تاریخ ہے۔ آج سے چیتر نوراتری شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی نیا سال بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار وکرم سموت 2082 (دو ہزار بیاسی) شروع ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کے بہت سے خطوط میرے سامنے پڑے ہیں۔ کچھ بہار سے ہیں، کچھ بنگال سے ہیں، کچھ تمل ناڈو سے ہیں، کچھ گجرات سے ہیں۔ ان میں لوگوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنے خیالات لکھے ہیں۔ بہت سے خطوط میں نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھی ہیں۔ لیکن آج میرا من کرتا ہے کہ آپ کو کچھ پیغامات پڑھ کر سناؤں۔

وزیر اعظم نے کرناٹک کے اتر کنّڑ میں حادثے میں جانوں کے ضیاع تعزیت کا اظہار کیا

January 22nd, 02:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے اتر کنّٹرمیں بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حادثے میں ہر ہلاک ہونے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دولاکھ روپے اورزخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ۔