وزیر اعظم نے ہُل دِوس پر قبائلی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا

June 30th, 02:28 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہُل دِوس کے باوقار موقع پر بھارت کی قبائلی برادریوں کی بے مثال جرأت اور غیر معمولی بہادری کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ تاریخی سنتھال بغاوت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے معزز مجاہدین آزادی یعنی سدھو-کانو، چند-بھیرو، اور پھولو-جھانو کے ساتھ ساتھ ان گنت دیگر قبائلی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے نوآبادیاتی مظالم کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں ۔