وزیر اعظم نے جناب کامیشور چوپال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
February 07th, 11:54 am
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جناب کامیشور چوپال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناب چوپال ایک عقیدتمند رام بھکت تھے اور انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں اپنا گراں قدر تعاون کیاتھا۔