رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا
May 23rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔