وزیر اعظم نے جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی،پی ایم نے ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے جذبے کی تعریف کی
November 20th, 07:54 am
ویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔