وزیر اعظم نےگھانا کی راجدھانی اکرا میں نکرومہ میموریل پارک میں خراجِ عقیدت پیش کیا

July 03rd, 03:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی راجدھانی اکرا میں واقع نکرومہ میموریل پارک کا دورہ کیا اور گھانا کے بانی صدر اور افریقہ میں تحریک ِآزادی کے عظیم رہنما ڈاکٹر کوامے نکرومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گھانا کی نائب صدر، پروفیسر نانا جین اوپوکو-اگیمنگ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر نکرومہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذرکیے اور آزادی، اتحاد اور سماجی انصاف کے لیےان کی غیر معمولی خدمات کے احترام میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

جمہوریہ گھانا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 03rd, 03:45 pm

گھانا میں ہونا ایک اعزاز کی بات ہے-ایک ایسی سرزمین جو جمہوریت ، وقار اور لچک کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندے کے طور پر میں اپنے ساتھ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی خیر سگالی اور مبارکباد لے کر آیا ہوں ۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا گھاناکی پارلیمنٹ سے خطاب

July 03rd, 03:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، یوں وہ گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم بن گئے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکرجناب البان کنگز فورڈ سمانا باگبن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ خطاب بھارت اور گھانا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ تھا، جو باہمی احترام اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ان دونوں ممالک کو جوڑتی ہیں۔

‘دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا’ کی قبولیت کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا متن

July 03rd, 02:15 am

صدرِ مملکت کی جانب سے گھانا کے قومی اعزاز دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھاناسے نوازا جانا میرے لیے بے حد فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

وزیر اعظم کو گھانا کے قومی اعزاز سے نوازا گیا

July 03rd, 02:12 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج - گھانا کے صدر عزت مآب جان ڈرامانی مہاما کے ذریعے اُن کی غیر معمولی قائدانہ شخصیت اور بااثر عالمی قیادت کے اعتراف میں گھانا کے قومی اعزاز - آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا سے نوازا گیا۔ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یہ اعزاز ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں، اس کی ثقافتی روایات اور تنوع اور گھانا اور ہندوستان کے درمیان تاریخی رشتوں کو وقف کیا۔

وزیرِ اعظم نے گھانا کے صدر سے ملاقات کی

July 03rd, 01:15 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر جان ڈرامانی مہاما سے ملاقات کی۔ جوبلی ہاؤس میں صدرمہاما نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کا یہ دورہ پچھلے تین دہائیوں میں کسی بھارتی وزیرِ اعظم کاگھانا کایہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

گھانا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

July 03rd, 12:32 am

تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا گھانا کا دورہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم سرکاری دورے پر گھانا پہنچ گئے

July 02nd, 09:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی گھانا کے اپنے سرکاری دورے پر آج اکرا پہنچے۔ ہوائی اڈہ پہنچنے پر، گھانا کے صدرعزت مآب جان ڈرامانی مہاما نےوزیر اعظم کا استقبال کیا اور ایک رسمی استقبالیہ پیش کیا۔ یہ اشارہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کا عکاس ہے۔

گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے دورے پر روانگی کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان

July 02nd, 07:34 am

صدر عزت مآب جان ڈرامانی مہاما کی دعوت پر میں 2-3 جولائی کو گھانا کا دورہ کروں گا۔ گھانا گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میں ان سےاپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں جس کا مقصد ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور تعاون کے نئے دروازے کھولنا ہے، جس میں سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبے شامل ہیں۔ ساتھی جمہوریتوں کے طور پر، گھانا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔