وزیرِ اعظم نے بھوٹان کے چوتھے بادشاہ سے ملاقات کی اور عالمی امن کی دعا کے تہوار میں شرکت کی
November 12th, 09:54 am
وزیر اعظم نے عزت مآب چوتھے بادشاہ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور بھارت کی حکومت اور عوام کی جانب سے اُن کی صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔ وزیر اعظم نے بھارت۔بھوٹان کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں عزت مآب چوتھے بادشاہ کی قیادت، رہنمائی اور مشوروں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے والے مشترکہ روحانی اور ثقافتی رشتوں کو اجاگر کیا۔بھوٹان کے عزت مآب چوتھے شاہ کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 11th, 12:00 pm
آج کا دن بھوٹان کے لیے، بھوٹان کے شاہی خاندان کے لیے، اور ان تمام لوگوں کے لیے جو عالمی امن میں یقین رکھتے ہیں، انتہائی اہم ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی متھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا
November 11th, 11:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی میتھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیئل وانگچک اور چوتھے بادشاہ عزت مآب ، جگمے سنگے وانگچک کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے معزز اراکین ، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیرنگ توبگے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔وزیر اعظم بھوٹان پہنچ گئے
March 22nd, 09:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 23 مارچ 2024 تک بھوٹان کے سرکاری دورے کے لیے آج پارو پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مستقل تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے سلسلے میں ہے۔