بھوٹان کے سرکاری دورے پرہندوستان کے وزیر اعظم کی مشترکہ پریس ریلیز

November 12th, 10:00 am

دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے 11 نومبر 2025 کو چانگلی متھانگ میں چوتھے ڈروک گیالپو کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے تھمپو میں جاری گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی حصہ لیا۔ عزت مآب بھوٹان کے شاہ نے فیسٹیول کے دوران عوامی تعظیم کے لیے تھمپو میں ہندوستان سے بھگوان بدھا کے مقدس پپراہوا آثار کی آمد پر توصیف و ستائش کی۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ کے ساتھ ناظرین کا استقبال کیا

November 11th, 06:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک کے ساتھ ناظرین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر شاہ بھوٹان نے دہلی سانحہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 11-12 نومبر 2025 کو بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

November 09th, 09:59 am

پی ایم مودی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 11-12 نومبر 2025 تک بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم بھوٹان کے بادشاہ محترم جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم بھوٹان کے چوتھے بادشاہ محترم جگمے سنگے وانگچک کی 70ویں یوم پیدائش کی تقریبات اور گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے۔

نئی دہلی میں سول لیڈرشپ کانکلیو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 21st, 11:30 am

میں یہاں بھوٹان کے وزیر اعظم، میرے بھائی داشو شیرنگ توبگے جی، سیول بورڈ کے چیئرمین سدھیر مہتا، وائس چیئرمین ہنس مکھ آدھیا، صنعتی دنیا کے وہ لوگ جو اپنی زندگیوں میں اپنے اپنے شعبوں میں قیادت فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جیسی بہت سی عظیم شخصیات کو دیکھ رہا ہوں، ساتھ ہی میں یہاں ایسے نوجوان دوستوں کو بھی دیکھ رہا ہوں ، مستقبل جن کا منتظرہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایس او یو ایل لیڈرشپ کنکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا

February 21st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسکول آف اَلٹی میٹ لیڈرشپ ( ایس او یو ایل ) کنکلیو 2025 کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ تمام معزز لیڈروں اور مستقبل کے نوجوان لیڈروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ کچھ تقاریب بہت خاص ہوتی ہیں اور آج کا یہ دن بھی ان میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ بہتر شہریوں کی تعمیر قومی ترقی کے لیے ضروری ہے اور ہر شعبے میں بہترین رہنماؤں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے میں عمدہ قیادت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی لیے ’’ اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ ‘‘ وکست بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او یو ایل نہ صرف ایک ادارے کا نام ہے بلکہ یہ بھارت کی سماجی زندگی کی روح بھی ہوگا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک اور معنوں میں، ایس او یو ایل روحانی تجربے کی حقیقی عکاسی بھی کرتا ہے۔ تمام فریقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں گجرات کے جی آئی ایف ٹی سٹی کے قریب ایس او یو ایل کا ایک نیا وسیع کیمپس تیار کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ اور ملکہ کا استقبال کیا

December 05th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمی کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کی عزت مآب ملکہ جیٹسن پیما وانگچک کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مارچ 2024 میں اپنے سرکاری دورے کے دوران بھوٹان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی غیر معمولی مہمان نوازی کومحبت سےیاد کیا۔

بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی

June 05th, 08:05 pm

بھوٹان کے بادشاہ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگچک نے 18ویں لوک سبھا کے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دینے کے لیے آج انہیں فون کیا ۔ بادشاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ سے ملاقات کی

March 22nd, 06:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک سے ملاقات کی۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے اس مخصوص عوامی استقبال کے لیے عزت مآب بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم بھوٹان پہنچ گئے

March 22nd, 09:53 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 23 مارچ 2024 تک بھوٹان کے سرکاری دورے کے لیے آج پارو پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مستقل تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے سلسلے میں ہے۔

وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ (21سے22 مارچ 2024)

March 22nd, 08:06 am

دورے کے دوران، وزیر اعظم شاہ بھوٹان عزت مآب جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے چوتھے شاہ عزت مآب جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ ؎ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک سے ملاقات کی

April 04th, 06:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔