وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں منعقد جی–20 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 23rd, 09:46 pm

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی–20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سنائے تاکائچی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 اکتوبر 2025 کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم تاکائچی کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

وزیر اعظم نے جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کو مبارکباد پیش کی، ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

October 29th, 01:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ بات چیت کی ۔

وزیر اعظم نے محترمہ سنائے تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر کو مبارکباد دی

October 21st, 11:24 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترمہ سنائی تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ایکس پر اپنے پیغام میں ، وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے

October 07th, 10:27 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اکتوبر 2025 کو یشوبھومی، نئی دہلی میں تقریباً9 بجکر 45 منٹ پر انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے، یہ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی تقریب ہے۔

نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 12th, 04:54 pm

آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

September 12th, 04:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یشو بھومی ، دہلی میں سیمیکون انڈیا 2025 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 02nd, 10:40 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی ، دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا جی ، اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی جی ، مرکزی وزیر مملکت جیتین پرساد جی ، ایس ای ایم آئی کے صدر اجیت منوچا جی ، ہندوستان اور بیرون ملک سے سیمی کنڈکٹر صنعت کے سی ای اوز اور ان کے ساتھی ، مختلف ممالک سے یہاں آئے ہمارے معزز مہمان ، اسٹارٹ اپس سے وابستہ کاروباری افراد اورمختلف ریاستوں کے میرے نوجوان طلباء دوست ، خواتین اور معزز افراد!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیمیکان انڈیا 2025 کا افتتاح کیا

September 02nd, 10:15 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے مقصد سے آج نئی دہلی کے یشوبھومی میں ’سیمیکان انڈیا – 2025‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے سی ای او اور ان کے رفقاء کار کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں، اسٹارٹ اپس سے وابستہ صنعت کاروں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے نوجوان طلبہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم ہند کا میاگی صوبے کے سینڈائی میں سیمی کنڈکٹر تنصیب کا دورہ

August 30th, 11:52 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیگرو ایشیبا کے ہمراہ میاگی صوبے کے شہر سینڈائی کا دورہ کیا۔ سینڈائی میں دونوں رہنماؤں نے ٹوکیو الیکٹران میاگی لمیٹڈ (ٹی ای ایل میاگی) کا دورہ کیا، جو سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں جاپان کی ایک نمایاں کمپنی ہے۔ وزیر اعظم ہند کو ٹی ای ایل کے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں کردار، اس کی جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور بھارت کے ساتھ جاری و مجوزہ تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ فیکٹری کے اس دورے نے دونوں رہنماؤں کو سیمی کنڈکٹر سپلائی چین، فیبریکیشن اور ٹیسٹنگ کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے مواقع کا عملی فہم فراہم کیا۔

پریفیکچرس کے گورنروں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے اظہارِ خیال کا اردو ترجمہ

August 30th, 08:00 am

میں اس کمرے میں ، سےتاما کی رفتار ، میاگی کی لچک ، فوکوکا کی تحریک اور نارا کے ورثے کو محسوس کر سکتا ہوں ۔ آپ سب کے پاس کماموٹو کی گرم جوشی ، ناگانو کی تازگی ، شیزوکا کی خوبصورتی اور ناگاساکی کی دھڑکن ہے ۔ آپ سب ماؤنٹ فُوجی کی طاقت اور ساکورا کے جذبے کو مجسم بناتے ہیں ۔ آپ سب مل کر جاپان کو لازوال بناتے ہیں ۔

وزیر اعظم ہند کا جاپان کے صوبوں کے گورنروں کے ساتھ تبادلۂ خیال

August 30th, 07:34 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے مختلف صوبوں کے گورنروں سے ملاقات کی۔ اس بات چیت میں سولہ گورنروں نے شرکت کی۔

فیکٹ شیٹ: ہندوستان-جاپان اقتصادی سیکورٹی تعاون

August 29th, 08:12 pm

ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری، جو ہماری مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے، دونوں ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ اقتصادی سلامتی کے شعبے میں تعاون ہمارے دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون ہے جو ہمارے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور اقتصادی ضروریات میں بڑھتے ہوئے ہم آہنگی سے پیدا ہوتا ہے۔

بھارت اور جاپان کے درمیان سلامتی تعاون سے متعلق مشترکہ اعلامیہ

August 29th, 07:43 pm

مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات پر مبنی بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے سیاسی وژن اور مقاصد کو یاد کرتے ہوئے ،

اگلی دہائی کے لیے بھارت اور جاپان کا مشترکہ وژن: خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آٹھ نکاتی عزائم

August 29th, 07:11 pm

ہندوستان اور جاپان ، قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد، کھلے، پرامن، خوشحال اور جبر سے مبرا ہند-بحرالکاہل خطے کے مشترکہ وژن والے دو ممالک، تکمیلی وسائل کے انتظامات، تکنیکی صلاحیتوں اور لاگت کی مسابقت والی دو معیشتیں اور دوستی اور باہمی خیر سگالی کی طویل روایت رکھنے والے دو ممالک، اسی طرح اگلی دہائی کے دوران ہمارے ممالک اور دنیا میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور مواقع کو مشترکہ طور پر نیویگیٹ کرنے، اپنے متعلقہ گھریلو اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور اپنے ممالک اور اگلی نسل کے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لانے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہیں ۔

پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ: ہماری اگلی نسل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری

August 29th, 07:06 pm

جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ایشیبا شیگرو کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 تا 30 اگست 2025 کو پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر اعظم ایشیبا نے پرائم منسٹر آفس (کانتے) میں 29 اگست 2025 کی شام کو کیا، جہاں انہیں اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستی کو یاد کیا جو تہذیبی رشتوں، مشترکہ اقدار و مفادات، یکساں اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام پر مبنی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارت-جاپان شراکت داری میں ہونے والی نمایاں پیشرفت کو سراہا اور آئندہ عشروں میں باہمی سیکیورٹی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اسٹریٹیجک اور مستقبل بین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی۔

بھارت کے لیے ایکشن پلان - جاپان انسانی وسائل کا تبادلہ اور تعاون

August 29th, 06:54 pm

سال 2025 کی انڈیا-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران،بھارت اور جاپان کے وزرائے اعظم نے اپنے شہریوں کے درمیان دوروں اور تبادلوں کے ذریعے گہرے مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا، اور اپنے انسانی وسائل کے لیے مشترکہ طور پر اقدار کی تخلیق اور متعلقہ قومی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیرِ اعظم کےدورہ ٔجاپان کے اہم نتائج

August 29th, 06:23 pm

معاشی شراکت داری، معاشی تحفظ، نقل و حرکت، ماحولیاتی پائیداری، ٹیکنالوجی اور جدت، صحت، عوام سے عوام رابطہ اور ریاستی-صوبائی مصروفیات کے آٹھ شعبوں میں اقتصادی اور عملی تعاون کے لیے 10 سالہ اسٹریٹجک ترجیحات۔

وزیر اعظم نے شورینزان داروما-جی مندر کے اہم پجاری ریو سیشی ہیروس سے ڈاروما ڈول حاصل کی

August 29th, 04:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج شورینزان داروما-جی مندر ، تکاساکی-گنما کے اہم پجاری ریو سیشی ہیروس نے ڈاروما ڈول پیش کی ۔ یہ خصوصی اقدام ہندوستان اور جاپان کے درمیان قریبی تہذیبی اور روحانی تعلقات کی تصدیق کرتا ہے ۔

جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

August 29th, 03:59 pm

آج ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں ایک نئے اور سنہرے باب کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ ہم نے اگلی دہائی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے ۔ ہمارے ویژن کے مرکز میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سلامتی، ماحولیات، ٹیکنالوجی، صحت، نقل و حرکت، عوام سے عوام کے تبادلے، اور ریاستی صوبائی شراکت داری اہم باتیں ہیں۔ ہم نے اگلے دس برسوں میں جاپان سے بھارت میں 10 ٹریلین یین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا انڈیا-جاپان اقتصادی فورم سےخطاب

August 29th, 11:20 am

اور اسی طرح بہت سے لوگ ہیں جن سے میری ذاتی شناسائی ہے۔ جب میں گجرات میں تھا، تب بھی، اور گجرات سے دلی آیاتو تب بھی۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں سے میری قریبی شناسائی رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے آج آپ سب سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔