آسام کے درانگ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 14th, 11:30 am
آپریشن سندور کے بعد یہ میرا پہلا موقع ہے کہ میں ایک بار پھر آسام آیا ہوں۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی، اور اسی لیے آج ماں کاماکھیا کی اس مقدس دھرتی پر آ کر ایک روحانی سکون اور پُنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے درانگ، آسام میں تقریباً 6500 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھااور افتتاح کیا
September 14th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے درانگ میں تقریباً 6500 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آسام کی ترقی کے سفر کے اس تاریخی دن پر درانگ کے لوگوں اور آسام کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد دی۔یو ای آر۔ 11 اور دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 12:45 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ جی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی، یونین کونسل میں میرے ساتھی، اجے ٹمٹا جی، ہرش ملہوترا جی، دہلی اور ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ،موجود وزرا،دیگر عوامی نمائندے، اورمیرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11,000 کروڑ روپے کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
August 17th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی مشترکہ لاگت کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مقام کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کا نام’دوارکا‘ ہے اور یہ پروگرام روہنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے تہوار کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس اتفاق کا ذکرکیا کہ وہ خود دوارکادھیش کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پورا ماحول بھگوان کرشن کے جوہر سے گہرا ہو گیا ہے۔وزیر اعظم کی کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر سب کو مبارکباد
August 16th, 08:55 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی ہے۔آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 27th, 11:30 am
’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔وزیر اعظم نے جنم اشٹمی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
August 26th, 08:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر مبارکباد دی ہے۔خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
August 25th, 11:30 am
آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔وزیراعظم نے اہل وطن کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی
September 07th, 08:52 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج جنم اشٹمی کےپرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پنجی، گوا میں ہر گھر جل اُتسو میں وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 19th, 04:51 pm
نمسکار، گوا کے وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت جی، جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت جی، گوا سرکار کے دیگر وزراء ، دیگر معززین ، خواتین وحضرات، آج ایک بہت ہی اہم اور مقدس دن ہے۔ ملک بھر میں شری کرشن جنم اشٹھی کی دھوم ہے۔ سبھی ہم وطنوں کو دنیا بھر میں پھیلے بھگوان شری کرشن کے عقیدت مندوں کو بہت بہت مبارکباد۔ جئے شری کرشن۔وزیر اعظم کا جل جیون مشن کے تحت ہر گھر جل اتسو سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب
August 19th, 12:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جل جیون مشن کے تحت ہر گھر جل اتسو سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ یہ تقریب پنجی گوا میں منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر شری کرشن کے بھکتوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی
August 19th, 10:02 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نے جنم اشٹمی کی نیک تمناؤں کے لئے لتا منگیشکر جی کا شکریہ ادا کیا
August 30th, 09:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنم اشٹمی کی نیک تمناؤں کے لئے لتامنگیشکر جی کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ اساطیری گلوکارہ نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنا ایک گجراتی بھجن بھی ٹوئیٹ کے ساتھ منسلک کیا تھا۔وزیر اعظم نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی
August 30th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔بھارت کے نوجوان بڑے پیمانے پر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
August 29th, 11:30 am
جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ پوری نوجوان نسل ہمارے سامنے نظر آتی ہے اور جب ہم نوجوان نسل کو قریب سے دیکھتے ہیں تو کتنی بڑی تبدیلی نظر آتی ہے۔ نوجوانوں کا ذہن بدل گیا ہےاور آج کا نوجوان ذہن ، پرانے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے ، ہٹ کر کرنا چاہتا ہے۔ آج کا نوجوان بنے بنائے راستوں پر نہیں چلنا چاہتا ، وہ نئے راستے بنانا چاہتا ہے۔ کسی نامعلوم مقام پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی ، ہدف بھی نئے ، راستے بھی نئے اور خواہش بھی نئی ۔ ارے ، ایک بار جب دل میں ٹھان لیتا ہے نا نو جوان ، جی جان سے لگ جاتا ہے ۔ دن رات محنت کر رہا ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں ، ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی بھارت نے اپنے اسپیس کے شعبے کو کھولا اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلباء ، نجی شعبے میں کام کرنے والے نوجوان بڑھ چڑھ کو آگے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے سیٹلائٹس ہوں گے ، جن میں ہمارے نو جوانوں ، ہمارے طلباء نے ، ہمارے کالج نے ، ہماری یونیورسٹی نے ، لیب میں کام کرنے والے طلباء نے کام کیا ہوگا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد دی
August 11th, 08:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ سبھی ہم وطنوں کو جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ جے شری کرشن ۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر نیک خواہشات بھی پیش کی۔جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو وزیراعظم کی مبارک باد
August 24th, 07:50 am
نئی دہلی،24 اگست / وزیر اعظم نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔