وزیر اعظم کا اردن کے شہر عمان پہنچنے پر خصوصی استقبال
December 15th, 04:48 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی اردون کے شہرعمان پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خصوصی اقدام کے تحت عمان کے ہوائی اڈے پر ان کی آمد کے موقع پر اردن کے وزیرِ اعظم عزت مآب ڈاکٹر جعفر حسن نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔