وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عالمی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا
June 10th, 11:50 pm
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجنے پر عالمی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان مبارکبادیوں سے بے حد متاثر ہو کر انہوں نے کہا کہ بھارت کی خدمت کرنا اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔عوام کے بھروسے کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ وہ 'وِکْسِت بھارت' کے خواب کو سچ کرنے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کریں گے۔جمہوریہ کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچیوں کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی
July 17th, 06:40 pm
وزیر اعظم نے جون 2025 میں جی-7کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر لی جے مایونگ کے ساتھ اپنی انتہائی پرتپاک ملاقات کی تھی جس میں نتیجہ خیزبات چیت ہوئی تھی، وزیر اعظم نے اپنی اس ملاقات کو یاد کیا اور ہندوستان میں اعلیٰ اختیاراتی وفد بھیجنے کے صدر لی جے مایونگ کے اشارے کی بھر پور ستائش کی۔