وزیر اعظم نے ہند – تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی
October 24th, 10:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہند – تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ہم ویروں اور ان کے کنبوں کو آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دی۔ ملک کے تئیں فورس کی مثالی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کے حوصلے، نظم و ضبط اور فرض کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے راحت اور بچاؤ کے مشنوں کے دوران ان کے جذبہ ترحم اور تیاری کی بھی ستائش کی جس سے خدمت اور انسانیت کی ان کی عمدہ روایات کا اظہار ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر آئی ٹی بی پی ہِم ویروں کو مبارکباد دی
October 24th, 10:41 am
آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر آئی ٹی بی پی ہِم ویروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی ٹی بی پی کو بہادری اور لگن کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے قدرتی آفات اور امدادی کارروائیوں کے دوران ان کی کوششوں کی بھی تعریف کی جو لوگوں کیلئے باعث فخرہے۔