فرانس اور امریکہ کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا بیان

February 10th, 12:00 pm

صدر میکرون کی دعوت پر میں 10 سے 12 فروری تک فرانس کا دورہ کروں گا ۔ پیرس میں ، میں اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کرنے کا منتظر ہوں ، جو عالمی رہنماؤں اور عالمی ٹیک سی ای اوز کا ایک اجتماع ہے ، جہاں ہم اختراع اور وسیع تر عوامی بھلائی کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے باہمی تعاون کے نقطہ نظر پر ایک جامع ، محفوظ اور قابل اعتماد انداز میں تبادلہ خیال کریں گے ۔