کابینہ نے گجرات کے وڈینار میں جہازوں کی مرمت کی سہولت کے قیام کومنظوری دی

May 05th, 06:50 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گجرات کے وڈینار میں جہازوں کی مرمت کے لیے ایک جدیدسہولت قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ ملک کے جہازوں کے مرمت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کو دین دیال پورٹ اتھارٹی اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ مشترکہ طور پر 1,570 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کریں گے۔ یہ سہولت براون فیلڈ پروجیکٹ کے طور پر تیار کی جائے گی جس میں 650 میٹر لمبی جیٹی، دو بڑے فلوٹنگ ڈرائی ڈاک، ورکشاپس اور دیگر سمندری بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔

وزیر اعظم 16 اور 17 جنوری کو آندھرا پردیش اور کیرالہ کا دورہ کریں گے

January 14th, 09:36 pm

وزیر اعظم 16 جنوری کو، دوپہر بعد تقریباً 3:30 بجے آندھرا پردیش کے شری ستیہ سائیں ضلع کے پال سمودرم پہنچیں گے اور نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم انڈین ریونیو سروس (کسٹم اور بالواسطہ ٹیکسز) کے 74ویں اور 75ویں بیچ کے زیر تربیت افسران کے ساتھ ساتھ بھوٹان کی رائل سول سروس کے زیر تربیت افسران سے بھی بات چیت کریں گے۔