ہندوستان-فجی مشترکہ بیان:ویلومنی دوستی کے جذبے میں شراکت داری

August 25th, 01:52 pm

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ربوکا اور ان کے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ رہنماؤں نے دوطرفہ امور کے مکمل دائرہ کار اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر جامع اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاع، صحت، زراعت، زرعی پروسیسنگ، تجارت اور سرمایہ کاری، چھوٹے اوراوسط درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی، کوآپریٹیو، ثقافت، کھیل، تعلیم اور مہارت کے فروغ جیسے شعبوں میں وسیع بنیاد، جامع اور مستقبل کے حوالے سے شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔