وزیر اعظم نے چیتا عالمی دن کے موقع پر تمام جنگلی حیاتیات سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی
December 04th, 09:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چیتا کے عالمی دن کے موقع پر چیتا کے تحفظ کے لیے وقف تمام جنگلی حیاتیات سے محبت کرنے والوں اور تحفظ پسندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ’’تین سال قبل ، ہماری حکومت نے اس شاندار جانور کی حفاظت اور ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے مقصد سے پروجیکٹ چیتا کا آغاز کیا تھا جس میں یہ جانور واقعی نشو ونما پاسکتا ہے ۔ یہ کھوئے ہوئے ماحولیاتی ورثے کو بحال کرنے اور ہماری حیاتیاتی تنوع کو مضبوط کرنے کی بھی ایک کوشش تھی ۔‘‘