وزیر اعظم نے آئی این ایس وی کونڈنیا کے عملے کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی
December 31st, 11:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی این ایس وی کونڈینیا کی ٹیم کی جانب سے ایک تصویر موصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ، جو اس وقت سمندر میں سفر کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے عملے کے جوش و خروش کی تعریف کی اور سال 2026 کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ۔وزیراعظم نے قدیم بھارتی سلے ہوئے جہازکی تکنیک سے تیار کردہ آئی این ایس وی کونڈنیہ کی تعریف کی ہے، جو اپنی پہلی بحری سفر کا آغاز پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے کر رہی ہے
December 29th, 05:57 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آئی این ایس وی کونڈنیہ کو حقیقت کا جامہ پہنانے میں اپنی انتھک محنت اور لگن کا مظاہرہ کرنے والے ڈیزائنرز، کاریگروں، جہاز سازوں اور بھارتی بحریہ کو مبارکباد دی ہے، جو پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے اپنے پہلے بحری سفر پر روانہ ہو رہی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ آئی این ایس وی کونڈنیہ قدیم بھارتی سلے ہوئے جہاز کی تکنیک سے تیار کی گئی ہے، جو بھارت کی شاندار بحری روایات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا،“میں عملے کے لیے محفوظ اور یادگار سفر کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جب وہ خلیجی خطے اور اس سے آگے تک ہمارے تاریخی روابط کو ازسرِنو دریافت کرتے ہیں۔”