اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن

January 09th, 10:15 am

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا

January 09th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔

ایودھیا میں شری رام کی پران-پرتیشٹھا پر پی ایم مودی کے پیغام کا متن

January 12th, 11:00 am

آج کا دن ہم سب ہندوستانیوں اور دنیا بھر میں پھیلے رام کے بھکتوں کے لیے ایک ایسا ہی مقدس موقع ہے۔ ہر طرف بھگوان شری رام کی عقیدت کا حیرت انگیز ماحول! چاروں سمتوں میں رام کے نام کی آواز، رام بھجن کی حیرت انگیز خوبصورتی، مادھوری! ہر کوئی 22 جنوری کے اس تاریخی مقدس لمحے کا انتظار کر رہا ہے۔ اور اب ایودھیا میں رام للا کے پران-پرتیشٹھا میں صرف 11 دن رہ گئے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھی اس مبارک موقع کا مشاہدہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔یہ میرے لیے ناقابل تصور تجربات کا وقت ہے۔

وزیر اعظم نے شری رام للا کے پران پراتیشٹھا کے لیے 11 روزہ خصوصی سنسکار کا آغاز کیا

January 12th, 10:31 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جنوری کو ایودھیا دھام کے مندر میں شری رام للا کے پران پرتیشٹھا کے سلسلے میں 11 روزہ خصوصی سنسکار کا آغاز کیا ہے۔ ’’یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ جیسا کہ ہمارے صحیفوں میں بھی کہا گیا ہے، ہمیں یگیہ اور بھگوان کی پوجا پاٹ کے لیے اپنے اندر فطری شعور بیدار کرنا ہوگا۔ اس کے لیے صحیفوں میں برت اور سخت ضابطے بتائے گئے ہیں، جن پر تقدس سے پہلے عمل کرنا ضروری ہے۔ اس لیے روحانی سفر کی چند سرکردہ شخصیتوں اور عظیم انسانوں سے جو رہنمائی مجھے ملی ہے اور ان کے تجویز کردہ ’یم نیم‘ کے مطابق میں آج سے گیارہ دن کے ایک خصوصی سنسکار کا آغاز کر رہا ہوں۔