وزیراعظم نے ہندوستانی روایات اور اقدار کو فروغ دینے کے لئے دوردرشن پر نشر ہونے والے ‘سوپربھاتم’ پروگرام کی ستائش کی

December 08th, 11:33 am

وزیرِ اعظم نے دوردرشن پر نشر ہونے والے ‘سوپربھاتم’ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صبح کا آغاز تازگی اور توانائی کے ساتھ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام یوگا سے لے کرہندوستانی طرزِ زندگی کے مختلف پہلوؤں تک متنوع موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے روسی صدر کو خوش آمدید کہا

December 05th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کاخیر مقدم کیا ۔

وزیر اعظم نے 1893 میں شکاگو میں مذاہب کی عالمی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے تاریخی خطاب کو شیئر کیا

September 11th, 08:49 am

شکاگو میں مذاہب کی عالمی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے تاریخی خطاب کی 132 ویں سالگرہ کے پروقار موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے جس میں ہم آہنگی اور عالمگیر بھائی چارے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ہماری تاریخ کے سب سے مشہور اور متاثر کن لمحات میں سے ایک تھا۔

وزیر اعظم نے شری نارائن کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے وژن کو یاد کیا

September 07th, 04:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری نارائن کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے وژن ، اور سماجی و روحانی منظرنامے پر اس کے اثرات کو یاد کیا۔ جناب مودی نے کہا، ’’مساوات، جذبہ ترحم اور عالمی بھائی چارے کی ان کی تعلیمات کی بازگشت وسیع پیمانے پر سنائی دیتی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے محترمہ پرمیلا تائی میڈھے جی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

July 31st, 07:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹریہ سیویکا سمیتی کی پرمکھ سنچالیکا محترمہ پرمیلا تائی میڈھے کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان کی مثالی زندگی آئندہ پیڑھیوں کے لیے، خصوصاً مبنی بر شمولیت سماجی ترقی اور خواتین کی اختیار دہی کے معاملے میں ترغیب کی ایک روشنی ہے۔

’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 11:30 am

’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔

وزیر اعظم نے وَن مہوتسو تقریبات میں معزز ججوں کی پرجوش شرکت کی ستائش کی

July 19th, 07:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، وَن مہوتسو تقریبات میں معزز ججوں کی پرجوش شرکت کی ستائش کی، اس شرکت سے ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں شہریوں کو ترغیب فراہم کرانے میں ان کا کردار اجاگر ہوتا ہے۔

حضرت امام حسین ؑ کے ذریعہ دی گئی قربانیاں حق و انصاف کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں: وزیر اعظم

July 06th, 08:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے ذریعہ دی گئی قربانیاں حق و انصاف کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو مشکلات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب فراہم کرتے ہیں۔

جب تندرستی اور ذہنی سکون کی بات آتی ہے تو، سدگرو جگگی واسودیو ہمیشہ سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات میں شامل ہوتے ہیں: وزیر اعظم

February 14th, 08:15 pm

اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ جب بات تندرستی اور ذہنی سکون کی ہو سدگرو جگگی واسودیو ہمیشہ سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات میں شامل رہے ہیں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل پریکشا پہ چرچا کا چوتھا ایپیسوڈ دیکھنے کی اپیل کی۔

ہندوستان ہنر کا ایک پاور ہاؤس ہے، جو زندگی کے بے شمار متاثر کن سفروں سے بھرا ہوا ہے اورجو اختراعی ہمت کا مظاہرہ کرتا ہے: وزیر اعظم

December 31st, 08:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان ہنر کا ایک پاور ہاؤس ہے، جو جدت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والے بے شمار متاثر کن زندگی کے سفروں سے بھرا ہوا ہے۔ گرین آرمی کی مثال دیتے ہوئےانہوں نے ان کے اہم کام کو متاثر کن قرار دیا۔

ہمیں اپنے عوام کےلچک دار رویہ پر فخر ہے: وزیراعظم

October 03rd, 08:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانیوں کے لچکدار رویے کی تعریف کی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ عوام کا حوصلہ اور جذبہ ہم سب کو متاثر کرتا رہے گا۔

شطرنج اولمپیاڈ کے فاتحین سے وزیراعظم کی گفتگو کا اصل متن

September 26th, 12:15 pm

شطرنج کھلاڑی: جناب، یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے دونوں گولڈ میڈل جیتے ہیں اور ٹیم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔ لڑکوں نے 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے اور لڑکیوں نے 22 میں سے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔ مجموعی طور پر، ہم نے 44 میں سے 40 پوائنٹس حاصل کیے۔ اتنی بڑی اور متاثر کن کارکردگی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

پی ایم مودی نے ہمارے شطرنج چیمپئنز سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی کی

September 26th, 12:00 pm

پی ایم مودی نے ہندوستان کی شطرنج ٹیم کے تاریخی ڈبل گولڈ جیتنے کے بعد ان سے بات کی۔ بحث میں ان کی محنت، شطرنج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، کھیل پر اے آئی کے اثرات، اور کامیابی کے حصول میں عزم اور ٹیم ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

پیرس اولمپکس: وزیر اعظم نے بھارتی ٹکڑی کو نیک ترین خواہشات پیش کیں

July 26th, 10:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں بھارتی ٹکڑی کو نیک ترین خواہشات پیش کی ہیں۔

ایودھیا میں شری رام کی پران-پرتیشٹھا پر پی ایم مودی کے پیغام کا متن

January 12th, 11:00 am

آج کا دن ہم سب ہندوستانیوں اور دنیا بھر میں پھیلے رام کے بھکتوں کے لیے ایک ایسا ہی مقدس موقع ہے۔ ہر طرف بھگوان شری رام کی عقیدت کا حیرت انگیز ماحول! چاروں سمتوں میں رام کے نام کی آواز، رام بھجن کی حیرت انگیز خوبصورتی، مادھوری! ہر کوئی 22 جنوری کے اس تاریخی مقدس لمحے کا انتظار کر رہا ہے۔ اور اب ایودھیا میں رام للا کے پران-پرتیشٹھا میں صرف 11 دن رہ گئے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھی اس مبارک موقع کا مشاہدہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔یہ میرے لیے ناقابل تصور تجربات کا وقت ہے۔

وزیر اعظم نے شری رام للا کے پران پراتیشٹھا کے لیے 11 روزہ خصوصی سنسکار کا آغاز کیا

January 12th, 10:31 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جنوری کو ایودھیا دھام کے مندر میں شری رام للا کے پران پرتیشٹھا کے سلسلے میں 11 روزہ خصوصی سنسکار کا آغاز کیا ہے۔ ’’یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ جیسا کہ ہمارے صحیفوں میں بھی کہا گیا ہے، ہمیں یگیہ اور بھگوان کی پوجا پاٹ کے لیے اپنے اندر فطری شعور بیدار کرنا ہوگا۔ اس کے لیے صحیفوں میں برت اور سخت ضابطے بتائے گئے ہیں، جن پر تقدس سے پہلے عمل کرنا ضروری ہے۔ اس لیے روحانی سفر کی چند سرکردہ شخصیتوں اور عظیم انسانوں سے جو رہنمائی مجھے ملی ہے اور ان کے تجویز کردہ ’یم نیم‘ کے مطابق میں آج سے گیارہ دن کے ایک خصوصی سنسکار کا آغاز کر رہا ہوں۔