سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نژاد تامل رہنماؤں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
April 05th, 10:59 pm
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نژاد تمل (آئی او ٹی) کے رہنماؤں نے آج کولمبو میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے اعلان کیا کہ ہندوستان سری لنکا کی حکومت کے تعاون سے آئی او ٹی ایس کے لیے 10,000 مکانات، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، مقدس مقام سیتا ایلیا مندر اور دیگر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹوں کی تعمیر میں مدد کرے گا۔