بھارت-آسٹریلیا کے درمیان دفاعی اور سلامتی تعاون سے متعلق مشترکہ اعلامیہ

July 09th, 10:55 am

ہم 2020 میں قائم ہونے والی اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری (سی ایس پی) کی اہمیت کا ازسرِنو اعادہ کرتے ہیں۔ اس شراکت داری کے آغاز کے بعد سے ہمارے اسٹریٹجک مفادات میں ہم آہنگی مزید مضبوط ہوئی ہے، ہمارے اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور ہمارے عوام کے درمیان روابط، جو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل کی حیثیت رکھتے ہیں، مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ ہم اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دوطرفہ اور کثیرجہتی سطح پر، نیز کواڈ اور دیگر کثیرجہتی اداروں جیسے علاقائی فورمز کے ذریعے دیگر شراکت داروں کے ساتھ ہمارا قریبی تعاون، دونوں ممالک کے لیے سودمند ہے اور ہمارے مشترکہ خطے کے امن، سلامتی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی7 سربراہی اجلاس کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی

June 16th, 10:36 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور کناڈا کےوزیراعظم مارک کارنی کے درمیان16 جون 2026 کو فرانس کے شہر ایوین میں منعقدہ جی7 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی۔