ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ دیا گیا پریس بیان
February 08th, 08:35 am
سب سے پہلے، میں اپنے قریبی دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کے لیے تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ گذشتہ برس، میں آسیان سمٹ کے لیے ملیشیا کا دورہ نہیں کر پایا۔ تاہم میں نے اپنے عزیز دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں جلد سے جلد ملیشیا آؤں گا۔ اور آج سال 2026 کے اولین غیر ملکی دورے کے تحت، میں ملیشیا آیا ہوں۔وزیر اعظم ہند کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پربھارت، ملائیشیا کا مشترکہ بیان
February 08th, 08:30 am
ملائیشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب، داتو سری انور ابراہیمکی دعوت پرعزت مآب جناب نریندر مودی، وزیر اعظم جمہوریہ ہند نے 7 سے 8 فروری 2026 تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ دو تہذیبی ممالک کے درمیان گہری دوستی اور عوام کے عوام کے درمیان پائیدار روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے بھارت،ملائیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ عزم کی تصدیق کی۔وزیر اعظم کا ملیشیا میں بھارتی برادری سے خطاب
February 07th, 03:59 pm
سب سے پہلے، میں اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابرہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس کمیونٹی تقریب میں شرکت کی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھارت – ملیشیا دوستی کے پیمانے اور مستقبل کی صلاحیت کو بہت اچھے الفاظ میں یاد کیا جو انھوں نے ابھی اپنے خطاب میں کہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوالالمپور، ملیشیا میں بھارتی برادری کے پروگرام سے خطاب کیا
February 07th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرمجوشی مشترکہ ثقافت کی خوبصورت تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابراہیم کا کمیونٹی جشن میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم ان کا استقبال کرنے کے لیے ہوائی اڈے تک آئے اور اپنی گاڑی میں انھیں تقریب میں لے گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا ’’یہ خاص اشارے وزیر اعظم انور ابراہیم کی بھارت اور موجود لوگوں کے لیے محبت اور احترام کے غماز ہیں‘‘۔نوراتری میں دیوی ماں کی پوجا سے ذہن کوملنےوالے بے پناہ سکون کے بارے میں وزیر اعظم کا اظہارِ خیال
April 01st, 10:02 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری میں دیوی ماں کی پوجا سے ذہن کو ملنے والے بے پناہ سکون کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پنڈت بھیم سین جوشی کا ایک بھجن بھی شیئر کیا۔’من کی بات‘ کی 119 ویں قسط (23 فروری 2025)میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی جاری ہے اور ہر طرف کرکٹ کا ماحول ہے۔ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ میں سنچری کی سنسنی خیزی کیسی ہوتی ہے۔ لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کروں گا، حالاں کہ بھارت نے خلا میں شاندار سنچری بنائی ہے۔ گذشتہ ماہ ملک میں اسرو کے 100 ویں راکٹ کی لانچنگ ہوئی۔ یہ صرف ایک عدد نہیں ہے۔ یہ ہر روز خلائی سائنس میں نئی بلندیوں کو چھونے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا خلائی سفر ایک معمولی انداز میں شروع ہوا تھا۔ ہر قدم پر چیلنج تھے، لیکن ہمارے سائنس دان آگے بڑھتے رہے، ان پر فتح حاصل کرتے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خلائی سفر میں ہماری کام یابیوں کی فہرست بڑھتی چلی گئی۔ لانچ وہیکل کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان، آدتیہ ایل-1 کی کام یابیاں ہوں یا ایک ہی راکٹ سے ایک ہی وقت میں 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو، اسرو کی کام یابیوں کا دائرہ کافی وسیع رہا ہے۔ صرف گذشتہ 10 برسوں میں تقریباً 460 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے ہیں اور اس میں دوسرے ممالک کے بہت سے سیٹلائٹ بھی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایک اور اہم حقیقت یہ ہے کہ خلائی سائنس دانوں کی ہماری ٹیم میں خواتین کی طاقت کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج خلائی شعبہ ہمارے نوجوانوں کا پسندیدہ شعبہ بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے نامور گلوکار جناب پی جے چندرن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
January 10th, 09:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نامور گلوکار جناب پی جے چندرن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مختلف زبانوں میں ان کی روحانی پیش کش آنے والی نسلوں تک دلوں کو چھوتی رہے گی۔آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
December 29th, 11:30 am
ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!وزیراعظم کا ممتاز طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت
December 16th, 12:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممتاز طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔من کی بات: ’میرا پہلا ووٹ – دیش کے لیے‘… پی ایم مودی نے پہلی بار ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی
February 25th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار ۔ ’من کی بات‘ کے 110ویں ایپیسوڈ میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ، اس بار بھی ہمیں آپ کی بہت ساری تجاویز، ان پٹ اور تبصرے ملے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ چیلنج ہے کہ ایپی سوڈ میں کن کن موضاعات کو شامل کیا جائے ۔ مجھے مثبتیت سے بھرے ایک سے بڑھ کر ایک اِن پُٹ ملے ہیں ۔ ان میں بہت سارے ایسے ہم وطنوں کا ذکر ہے ، جو دوسروں کے لیے امید کی کرن بن کر ، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مصروف ہیں ۔وزیر اعظم نے ہندوستان-عمان کے مشترکہ موسیقی ریزمظاہرہ فن کی تعریف کی
January 30th, 10:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر عمان میں ہندوستانی سفارتخانے میں سفارت خانے کے استقبالیہ میں پیش کی گئی ہندوستان-عمان کے مشترکہ موسیقی ریزمظاہرہ فن کی تعریف کی۔وزیراعظم نے استاد راشد خاں کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا
January 09th, 10:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج استاد راشد خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا کی ایک ممتاز شخصیت تھے۔مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں تلسی پیٹھ پروگرام میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 03:55 pm
میں چترکوٹ کی مقدس سرزمین کو ایک بار پھر سلام کرتا ہوں، میری خوش قسمتی ہے کہ آج پورے دن میں مجھے الگ الگ مندروں میں پربھو شری رام کے درشن کا موقع ملا اور سنتوں کا آشیرواد بھی ملا ہے۔ خاص طور پر جگد گرو رام بھدراچاریہ جی سے جو محبت ملتی ہے، وہ مجھے شدت جذبات سے مغلوب کردیتی ہے۔ تمام قابل احترام سنتوں، مجھے خوشی ہے کہ آج اس مقدس مقام پر مجھے جگد گرو جی کی کتاب کے اجراء کا موقع ملا ہے۔ اشٹا دھیائی بھاشیہ ، رامانند چاریہ چریتم، اور بھگوان کرشن کی راشٹر لیلا، یہ سبھی گرنتھ بھارت کی عظیم علمی روایت کو مزید تقویت بخشیں گے۔ میں ان کتابوں کو جگد گرو جی کے آشیرواد کا ایک اور روپ مانتا ہوں۔ آپ سبھی کو میں ان کتابوں کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔PM addresses programme at Tulsi Peeth in Chitrakoot, Madhya Pradesh
October 27th, 03:53 pm
PM Modi visited Tulsi Peeth in Chitrakoot and performed pooja and darshan at Kanch Mandir. Addressing the gathering, the Prime Minister expressed gratitude for performing puja and darshan of Shri Ram in multiple shrines and being blessed by saints, especially Jagadguru Rambhadracharya. He also mentioned releasing the three books namely ‘Ashtadhyayi Bhashya’, ‘Rambhadracharya Charitam’ and ‘Bhagwan Shri Krishna ki Rashtraleela’ and said that it will further strengthen the knowledge traditions of India. “I consider these books as a form of Jagadguru’s blessings”, he emphasized.وارانسی میں کاشی سانسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب اور اٹل آواسیہ ودیالیوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 08:22 pm
بابا کے آشیرواد سے کاشی کی عزت ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جی- 20 سمٹ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنا جھنڈا بلند کیا ہے، لیکن اس میں کاشی کا ذکر خاص ہے۔ کاشی کی خدمت، کاشی کا ذائقہ، کاشی کی ثقافت اور کاشی کا سنگیت ... جی- 20 کے لیے کاشی آنے والا ہر مہمان اسے اپنی یادوں میں اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جی- 20 کی یہ حیرت انگیز کامیابی مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا
September 23rd, 04:33 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی، اترپردیش میں رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش بھر میں تقریبا 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 1115 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا کے اندراج کے لیے پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے فاتحین کو انعامات بھی دیئے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے قبل اٹل آواسیہ ودیالیہ کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔وزیر اعظم نے گلوکار مکیش کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
July 22nd, 07:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلوکار مکیش کے ذریعہ بھارتی موسیقی پر چھوڑے گئے نہ مٹنے والے نشان کو یاد کیا۔ آج سروں کے سرتاج کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ ہے۔وزیراعظم نے معروف سنتوراستاد پنڈت شیوکمارشرما کی رحلت پرتعزیت کی
May 10th, 01:25 pm
وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے معروف سنتوراستاد پنڈت شیوکمارشرما کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔گریمی ایوارڈ فاتح رکی کیج نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
April 14th, 08:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گریمی ایوارڈ فاتح بھارتی موسیقار، رکی کیج سے اپنی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہیں مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’موسیقی کے تئیں آپ کا جوش و جذبہ مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔‘‘وزیر اعظم نے ہندوستانی میوزک کمپوزر، رکی کیج کو ’ڈیوائن ٹائڈز‘ البم کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی
April 04th, 06:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی میوزک کمپوزر، رکی کیج کو ان کے البم ’ڈیوائن ٹائڈز‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔