Prime Minister calls on Vice President of India, Shri C. P. Radhakrishnan
April 14th, 10:35 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi, called on the Vice President of India, Thiru C. P. Radhakrishnan, and conveyed greetings on the special occasion of Puthandu.Prime Minister extends best wishes on the special occasion of Puthandu
April 14th, 09:21 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended best wishes on the special occasion of Puthandu.PM greets everyone on occasion of Baisakhi
April 14th, 09:17 am
The Prime Minister Shri Narendra Modi greeted everyone on occasion of Baisakhi today.وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی
March 28th, 09:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعے کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے علاقائی توانائی بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو لے کر بھارت کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا، اور ساتھ ہی جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور بحری جہازوں کے راستے کھلے اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا، ’’سعودی عرب میں بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے مسلسل تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔‘‘وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا ، ماں سدھی داتری کا آشیرواد مانگا
March 27th, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماں سدھی داتری کا آشیرواد مانگا اور ان کے تمام عقیدت مندوں کو ان کے مقاصد کے حصول کے لیے آشیرواد کی گزارش کی۔وزیراعظم نے سنسکرت کا ایک سُبھاشِتم شیئر کیا اور ماں مہاگوری سے برکتوں کی دعا کی
March 26th, 08:13 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماں مہاگوری کی برکتیں حاصل کیں اور اُن کے مقدس قدموں میں عقیدت کے ساتھ سلام پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اُن کی آفاقی روشنی ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لے کر آئے۔وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا ، ماں کال راتری کا آشیرواد مانگا
March 25th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماں کال راتری کا آشیرواد مانگا اور پرارتھنا کی کہ ان کا کرم ہر ایک کی زندگی کو ہمت ، عزم اور کامیابی سے مالا مال کرے ۔مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 02:05 pm
مغربی ایشیا میں جاری جنگ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ میں آج پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے سامنے اور ملک کے عوام کے سامنے ان نہایت مشکل حالات پرحکومت کے موقف کو پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ مغربی ایشیا میں جاری اس جنگ کو تین ہفتے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس جنگ نے پوری دنیا میں شدید توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ ہندوستان کے لیے بھی یہ صورتحال تشویشناک ہے۔اس جنگ سے ہمارے تجارتی راستے متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس سے پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ خلیجی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی مقیم ہیں، وہاں کام کرتےہیں۔ ان کی زندگی اور روزگار کی حفاظت بھی ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑی تشویش ہے۔ آبنائے ہرمز میں دنیا کے کئی جہاز پھنسے ہوئے ہیں، ان میں بڑی تعداد میں ہندوستانی عملہ بھی شامل ہے۔ یہ بھی ہندوستان کے لئے ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔ ایسی مشکل صورتحال میں ضروری ہے کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اس ایوان بالا سے امن اور مکالمے کی متحد آواز پوری دنیا میں جائے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا سے خطاب کیا
March 24th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے تناظر میں حکومت کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ جنگ، جو تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، اس نے توانائی کا ایک سنگین عالمی بحران پیدا کر دیا ہے جس کےہندوستان پرگہرے اثرات باعث تشویش ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جنگ ہندوستان کے تجارتی راستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی شہری خلیجی ممالک میں رہتے اور کام کرتے ہیں، اس لیے ان کی سلامتی اور روزگار ہندوستان کے لیے نہایت اہم تشو یش کا باعث ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماں امبے کی پوجا کے بھکتی سے سرشار ماحول اور روحانی مسرت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
March 23rd, 08:50 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کی روحانی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے ماں درگا کی پوجا سے حاصل ہونے والے گہرے سکون اور قوت کے تجربے کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے دیوی کے نام ایک بھکتی گیت (بھجن) بھی شیئر کیا۔وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ، جس میں دیوی اسکندماتا کےفضل و کرم کو اجاگر کیا گیا ہے
March 23rd, 08:27 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا جس میں دیوی سکندماتا کے فضل و کرم کو اجاگر کیا گیا ہے اور سب کی بھلائی کے لیے ان کے آشیرواد کی خواہش کی گئی ہے ۔وزیرِ اعظم نے نوراتری کے دوران عقیدت کی بے پناہ قوت پر غور و فکر کیا
March 22nd, 09:12 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کی روحانی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماں دیوی کی بھکتی سے حاصل ہونے والی گہری توانائی اور قوت کو اجاگر کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماں کی عقیدت میں بے پناہ قوت ہوتی ہے اور یہ بھی کہا کہ دیوی ماں کی عبادت سے عقیدت مندوں کے دل مثبت توانائی سے بھر جاتے ہیں۔ اس موقع پر جناب مودی نے دیوی کے حضور ایک بھجن بھی پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا: ’’ماں کی بھکتی میں عظیم طاقت ہے۔ دیوی ماں کی وندنا سے عقیدت مندوں کا دل مثبت توانائی سے بھر جاتا ہے۔‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر سے بات کی
March 19th, 10:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی اور عید کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرِ اعظم کی کویت کے ولی عہد سے گفتگو
March 18th, 06:20 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے بات چیت کی، جس میں تہوار کی آپسی مبارکباد پیش کئے جانے کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے گفتگو کی اور آنے والے عید کے تہوار کی مبارکباد پیش کی۔ اس دوران، جناب مودی اور ولی عہد نے مغربی ایشیا کی اُبھرتی ہوئی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا اور حالیہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کی بھارت کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور آزادانہ جہازرانی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مسلسل سفارتی روابط نہایت ضروری ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کویت میں مقیم بھارتی برادری کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے جاری تعاون پر ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر اعظم نے قطر کے امیر سے بات چیت کی
March 03rd, 07:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی۔وزیر اعظم نے کویت کے ولی عہد شہزادے سے بات چیت کی
March 03rd, 07:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بارآور گفتگو کی۔وزیر اعظم نے عمان کے عزت مآب سلطان سے بات چیت کی
March 03rd, 07:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر اظہارخیال کیا۔وزیراعظم نے اردن کے شاہ سے بات چیت کی
March 02nd, 09:45 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ عزت مآب عبداللہ دوم سے بات چیت کی ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کے ساتھ بات چیت
March 02nd, 07:50 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی۔وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
March 02nd, 07:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بحرین کے شاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔