وزیرِ اعظم نے سومناتھ میں آئی اے ایف کی سوریہ کِرن ٹیم کے شاندار فلائی پاسٹ کا نظارہ کیا
May 11th, 04:13 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سومناتھ امرت مہوتسو کے موقع پر بھارتی فضائیہ کی سوریہ کِرن ایروبیٹک ٹیم کے شاندار فلائی پاسٹ کا نظارہ کیا۔بھارت اور ویتنام کے درمیان بہتر جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے متعلق مشترکہ اعلامیہ
May 06th, 05:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر، جناب ٹو لام نے 05 مئی سے 07 مئی 2026 تک بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل سکریٹری اور صدر جناب ٹو لام کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔ معزز مہمان کے ساتھ ایک مضبوط کاروباری وفد بھی موجود تھا۔پی ایم مودی نے من کی بات میں ہم وطنوں سے ڈیجیٹل مردم شماری 2027 میں شرکت کرنے اور اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی
April 26th, 11:30 am
اس مہینے کے من کی بات ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے نیوکلیئر اور ونڈ انرجی کے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھگوان بدھ کی تعلیمات، طبل بازگشت تقریب، فطرت کے تحفظ، بانس کے شعبے، قدیم تحریروں اور ریاضی کے اولمپیاڈ پروگرام سمیت کئی اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے جاری ڈیجیٹل مردم شماری مہم کے بارے میں بھی بات کی اور ہر ایک سے اس عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی۔کابینہ نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سول انکلیو کی بڑی توسیع کو منظوری دی
February 24th, 04:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سول انکلیو کی ترقی کو منظوری دی ہے جس کی تخمینہ لاگت 1,677 کروڑ روپے ہے۔ یہ وادی کشمیر میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹی وٹی کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ منصوبہ کے دائرہ کار میں سکیورٹی اہلکاروں کے لیے بیرکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انڈین ایئر فورس (اے آئی ایف) کے بڈگام ایئربیس کے اندر ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ چلایا جاتا ہے 2005 میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر نامزد کردہ ہوائی اڈہ سری نگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔وزیر اعظم نے بیٹنگ ریٹریٹ2026 کی جھلکیاں شیئر کیں
January 29th, 04:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیٹنگ ریٹریٹ(فوج کی بیرکوں میں واپسی)2026 کی جھلکیاں شیئر کیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ مختلف بینڈس کی پرفارمنس یادگار تھی ۔In pictures: 77th Republic Day at Kartavya Path, New Delhi
January 26th, 08:12 am
The 77th Republic Day celebrations at Kartavya Path showcased India’s unity, strength and heritage. Prime Minister Narendra Modi began the day by paying homage to the martyrs at the Rashtriya Samar Smarak and reaffirmed the nation’s gratitude to its bravehearts.وزیر اعظم نے آئی این ایس وکرانت پر دیوالی منانے کی جھلکیاں شیئر کیں
October 21st, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ آئی این ایس وکرانت پر منائے گئے دیوالی کے جشن کی جھلکیاں شیئر کیں۔ اس دن کو ایک شاندار دن، ایک شاندار لمحہ اور ایک شاندار منظر قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک طرف وسیع سمندر ہے، تو دوسری طرف بھارت ماتا کے بہادر فوجیوں کی بے پناہ طاقت۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف لامتناہی افق اور بے حد آسمان ہے، وہیں دوسری طرف لامحدود طاقت کی علامت آئی این ایس وکرانت کی عظیم شان دیکھنے کو ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پر سورج کی روشنی کی چمک، دیوالی کے دوران بہادر فوجیوں کے جلائے گئے دیوں کی مانند ہے، جو دیوں کی ایک الہی مالا بناتی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے بہادر اہلکاروں کے درمیان یہ دیوالی منانے پر فخر کا اظہار کیا ۔آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج کے ساتھ دیوالی کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 20th, 10:30 am
آج ایک حیرت انگیز دن ہے، یہ لمحہ یادگار ہے، یہ منظر شان دارہے۔ آج میرے ایک طرف لامحدود سمندر ہے، دوسری طرف بھارت ماتا کے بہادر سپاہیوں کی بے پناہ طاقت ہے۔ آج میرے ایک طرف لامحدود افق ہے، لامحدود آسمان ہے اور دوسری طرف لامحدود طاقتوں کو سمیٹے ہوئے یہ بہت بڑا آئی این ایس وکرانت ہے۔ ایک طرح سے سمندر کے پانی پر سورج کی کرنوں کی چمک بہادر سپاہیوں کے دیوالی کے دیپ کی طرح ہے۔ یہ ہمارے مافوق الفطرت چراغ کے ہار ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ اس بار میں بحریہ کے تمام بہادر جوانوں کے درمیان دیوالی کا یہ مقدس تہوار منا رہا ہوں۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دیوالی کا جشن آئی این ایس وکرانت کے جہاز پر منایا
October 20th, 10:00 am
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دیوالی کے موقع پر آئی این ایس وکرانت کے جہاز پر مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن، آج کا لمحہ اور آج کا منظر غیر معمولی ہے — ایک طرف وسیع سمندر ہے اور دوسری طرف بھارت ماں کے بہادر سپاہیوں کی بے پناہ طاقت۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جہاں ایک جانب لامحدود افق اور بے انتہا آسمان پھیلا ہوا ہے، وہیں دوسری جانب آئی این ایس وکرانت اپنی شاندار قوت کے ساتھ لامحدود طاقت کی علامت بن کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پر سورج کی کرنوں کی چمک دیوالی کے اُن دیوں کی مانند ہے جو بہادر فوجی روشن کرتے ہیں، گویا روشنیوں کی ایک الہٰی مالا بن گئی ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی بحریہ کے دلیر جوانوں کے درمیان دیوالی منانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر فضائیہ کے جانبازوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی
October 08th, 09:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم فضائیہ کے موقع پر فضائیہ کےتمام بہادرجانبازوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
August 19th, 09:43 am
اس سے بھی زیادہ اچھا ہے سر۔ لیکن پہنچنے کے بعد سر بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جیسےسرپوراآپ کا دل سست ہو جاتا ہے، اس لیے کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، اور وہ، لیکن 5-4 دن میں آپ کا جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے، وہاں آپ نارمل ہو جاتے ہیں اور پھر جب آپ واپس آتے ہیں، تو پھر وہی، دوبارہ سےوہی ساری تبدیلیاں ، آپ چل نہیں سکتے، جب آپ واپس آتے ہیں، توچاہے آپ کتنے ہی صحت مند کیوں نہ ہوں۔ مجھے برا نہیں لگ رہا تھا، میں ٹھیک تھا، لیکن پھر بھی جب میں نے پہلا قدم رکھا، تو میں مطلب گر رہا تھا، تو لوگوں نے مجھے پکڑ رکھاتھا۔ پھر دوسرا، تیسرا، اگرچہ میں جانتا ہوں کہ مجھے چلنا ہے، لیکن دماغ کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے کہ ٹھیک ہے اب یہ نیا انوائرنمنٹ ہے، نیا ماحول ہے۔وزیرِ اعظم نے خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی
August 19th, 09:42 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ خلا کے سفر کے تجربے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتنی اہم سفر کے بعد ایک تبدیلی محسوس ہونی چاہیے اور انہوں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ خلا باز اس تبدیلی کو کس طرح محسوس کرتے ہیں اور اسے کیسے تجربہ کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم کے سوال کے جواب میں شوبھانشو شکلا نے کہا کہ خلا میں ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے اور کشش ثقل (گریوٹی) کی عدم موجودگی ایک اہم عامل ہے۔جمہوریہ فلپائن کے صدر کے بھارت کے سرکاری دورے کے نتائج
August 05th, 04:31 pm
جمہوریہ ہند اور جمہوریہ فلپائن کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام سے متعلق اعلامیہآدم پور ایئر بیس پر بہادر فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
May 13th, 03:45 pm
دنیا نے ابھی ابھی اس نعرے کی طاقت دیکھی ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ صرف ایک نعرہ نہیں، یہ اُس ہر سپاہی کی قسم ہے جو بھارت ماتا کی عزت و عظمت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔ یہ اُس ہر شہری کی آواز ہے جو ملک کے لیے جینا چاہتا ہے، کچھ کر دکھانا چاہتا ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ میدانِ جنگ میں بھی گونجتی ہے اور مشن میں بھی۔جب بھارت کے سپاہی ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ بولتے ہیں، تو دشمن کلیجے کانپ جاتے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی
May 13th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آدم پور میں ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے کی طاقت کو اجاگر کیا، اس بات پر زور دیا کہ دنیا نے ابھی اس کی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک پختہ حلف ہے جو ہر ایک سپاہی کے ذریعہ لیا گیا ہے جو مادر ہند کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نعرہ ہر اس شہری کی آواز ہے جو ملک کے لئے جینا اور بامعنی شراکت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'بھارت ماتا کی جئے' میدان جنگ اور اہم مشن دونوں میں گونجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی فوجی ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس سے دشمن کی ریڑھ کی ہڈی کانپ اٹھتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی فوجی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستانی ڈرون دشمن کے قلعہ بندی کو مسمار کرتے ہیں اور جب میزائل درستگی کے ساتھ حملہ کرتے ہیں تو دشمن صرف ایک جملہ سنتا ہے – ‘بھارت ماتا کی جئے’۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ راتوں کی تاریکی میں بھی ہندوستان آسمان کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کو قوم کے ناقابل تسخیر جذبے کا مشاہدہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب ہندوستانی افواج جوہری بلیک میلنگ کی دھمکیوں کا مؤثر طریقہ سے جواب دیتی ہیں تو – ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا پیغام آسمانوں کی بلندیوں اور دور دور تک گونجتا ہے۔وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا متن
May 12th, 08:48 pm
ہم سبھی نے گذشتہ دنوں ملک کی طاقت اور تحمل دونوں کو دیکھا ہے۔ سب سے پہلے میں بھارت کی بہادر افواج، مسلح افواج، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں، ہمارے سائنس دانوں کو ہر بھارتی کی طرف سے سلام کرتا ہوں۔ ہمارے بہادر جوانوں نے ’آپریشن سندور‘ کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بے پناہ بہادری کا مظاہرہ کیا۔ آج میں اس بہادری کو ان کی شجاعت کو، ان کی ہمت، ان کی بہادری کو، ہمارے ملک کی ہر ماں، ملک کی ہر بہن اور ملک کی ہر بیٹی کو وقف کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا قوم سے خطاب
May 12th, 08:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ قوم نے گذشتہ دنوں میں بھارت کی طاقت اور تحمل دونوں کو دیکھا ہے۔ انھوں نے ہر بھارتی شہری کی طرف سے ملک کی طاقتور مسلح افواج ، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سائنسدانوں کو سلام پیش کیا۔ وزیر اعظم نے آپریشن سندور کے مقاصد کو حاصل کرنے میں بھارت کے بہادر فوجیوں کے غیر متزلزل حوصلے کو اجاگر کیا اور ان کی بہادری ، لچک اور ناقابل تسخیر جذبے کا اعتراف کیا۔ انھوں نے اس بے مثال بہادری کو قوم کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کے نام وقف کیا۔طبل بازگشت تقریب کے اہم لمحات، جس میں مسلح افواج نے ایک منفرد انداز میں ہمارے مجاہدین آزادی کی عزت افزائی کی: وزیر اعظم
January 30th, 07:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طبل بازگشت تقریب کے خصوصی لمحات پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مسلح افواج نے ایک منفرد انداز میں بھارت کے مجاہدین آزادی کی عزت افزائی کی۔بیٹنگ ری ٹریٹ کی تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت
January 29th, 10:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیٹنگ ری ٹریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 04:00 pm
اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔