کابینہ نےسرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) کے تحت پرائیویٹ پارٹنر کو شامل کرتے ہوئے طویل مدتی لائسنس کے ذریعے ناگپور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جدید کاری اور تزئین کاری کو منظوری دی

May 13th, 03:41 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی جانب سے ایم آئی ایل (ایم آئی ایچ اے این انڈیا لمیٹڈ) کو دی گئی زمین کی لیز کی مدت 06اگست 2039 کے بعد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، تاکہ ایم آئی ایل ناگپور ہوائی اڈے کو رعایتی مالکان یعنی جی ایم آر ناگپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (جی این آئی اے ایل) کو تجارتی کام کاج کے آغاز کی تاریخ (سی او ڈی) سے 30 سال کے لیے لائسنس پر دے سکے۔

کابینہ نے اے آئی اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ’انڈیا اے آئی‘ مشن کو منظوری دی

March 07th, 08:40 pm

ہندوستان میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) تیار کرنے اور ہندوستان کے لیے اے آئی کے کام کرنے کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ نے 10371.92 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ جامع قومی سطح کے انڈیا اے آئی مشن کو اپنی منظوری دے دی ہے۔