وزیر اعظم اور برطانیہ کے وزیر اعظم نے ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی
July 24th, 07:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم جناب کیئر اسٹارمر نے آج ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی، جو تاریخی ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کے بعد منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک سے صحت، دواسازی، جواہرات و زیورات، آٹوموبائل، توانائی، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کام، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل اور مالیاتی خدمات کے شعبوں سے سرکردہ صنعتکار اس ملاقات میں موجود تھے۔ یہ تمام شعبے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔بھارت – برطانیہ وژن 2035
July 24th, 07:12 pm
بھارت اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے 24 جولائی 2025 کو لندن میں اپنی میٹنگ کے دوران نئے بھارت-برطانیہ وژن 2035 کی توثیق کی جو کہ ایک احیاء شدہ شراکت کی مکمل صلاحیت کو واشگاف کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ اولوالعزم اور مستقبل پر مرکوز معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی ترقی، خوشحالی اور تیز رفتار عالمی تبدیلی کے وقت ایک خوشحال، محفوظ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان وزیراعظم اسٹارمر
July 24th, 04:20 pm
سب سے پہلے، میں وزیر اعظم اسٹارمر کے گرمجوشی سے استقبال کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ آج ہمارے تعلقات کا ایک تاریخی دن ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ کئی برسوں کی محنت کے بعد آج دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
July 24th, 04:00 pm
میں دل سےآپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں اس استقبال کے لئے،شاندار اعزاز کے لیے اور چیکرس میں آج ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور بھارت اور برطانیہ مل کر ایک نئی تاریخ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات
July 24th, 03:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23-24 جولائی 2025 کو برطانیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دورے پر آج برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب سر کیئر اسٹارمرسےملاقات کی۔ بکنگھم شائر کے چیکرز میں برطانیہ کے وزیر اعظم کی ملکی رہائش گاہ پہنچنے پر وزیر اعظم سٹارمر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوبدو ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی۔PM Modi arrives in London, United Kingdom
July 24th, 12:15 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived in United Kingdom a short while ago. In United Kingdom, PM Modi will hold discussions with UK PM Starmer on India-UK bilateral relations and will also review the progress of the Comprehensive Strategic Partnership.وزیر اعظم کا برطانیہ اور مالدیپ کا دورہ (23 سے 26 جولائی 2025)
July 20th, 10:49 pm
وزیر اعظم مودی 23 جولائی سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ موصوف وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کریں گے، اور دونوں قائدین سی ایس پی کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی 26 جولائی کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شامل ہوں گے۔ وہ مالدیپ کے صدر معزو سے ملاقات کریں گے او رباہمی مفادات کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔