وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی –ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کی

November 23rd, 02:18 pm

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج جوہانسبرگ میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر رامافوسا کی گرمجوشی سے مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئی دہلی G-20 سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے اور لاگو کرنے کے لئے G-20 کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کوششوں کی تعریف کی۔