مسقط میں بھارت- عمان کاروباری فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 04:08 pm

اس بزنس سمٹ کے لیے آپ کی گرمجوشی بھی میرا بھی جوش بڑھا رہی ہے ۔ آج کی سربراہ کانفرنس بھارت-عمان شراکت داری کو ایک نئی سمت دے گی ، ایک نئی رفتار دے گی اور نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرے گی ۔ اور اس میں آپ سبھی کا بہت بڑا رول ہے ۔

وزیر اعظم نے بھارت- عمان کاروباری فورم میں شرکت کی

December 18th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مسقط میں بھارت- عمان بزنس فورم سے خطاب کیا ۔ عمان کے وزیربرائے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ عزت مآب قیس الیوسف ،عزت مآب عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین جناب شیخ فیصل ال راواس ، ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور سی آئی آئی کے صدر جناب راجیو میمانی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ فورم میں توانائی ، زراعت ، لاجسٹکس ، بنیادی ڈھانچہ ، مینوفیکچرنگ ، صحت ، مالیاتی خدمات ، ماحولیات کے لئے سازگار ترقی ، تعلیم اور رابطے کے شعبوں میں دونوں ممالک کے سرکردہ کاروباری نمائندوں نے شرکت کی ۔