وزیر اعظم نے بھارتیہ تارکین وطن کے معزز اراکین کے ساتھ بات چیت کی

February 08th, 02:48 pm

وزیر اعظم نے آج منتخب بھارتیہ تارکین وطن کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی جن میں وزراء، سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ اور آزاد ہند فوج (انڈین نیشنل آرمی-آئی این اے) کے سابق فوجی شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے رسمی گفتگو

February 08th, 11:19 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا آج ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم نے پردانہ پترا کمپلیکس میں رسمی استقبال کیا۔ اس کے بعد، قائدین نے محدود اور وفود کی سطح پر وزیراعظم انور ابراہیم کی سرکاری رہائش گاہ سیری پردانا میں ملاقات کی۔

نتائج کی فہرست : وزیر اعظم کا ملیشیا کا سرکاری دورہ

February 08th, 11:05 am

جمہوریہ ہندوستان کی حکومت اور حکومت ملیشیا کے مابین آڈیو-ویژووَل مشترکہ پروڈکشن معاہدہ

ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ دیا گیا پریس بیان

February 08th, 08:35 am

سب سے پہلے، میں اپنے قریبی دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کے لیے تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ گذشتہ برس، میں آسیان سمٹ کے لیے ملیشیا کا دورہ نہیں کر پایا۔ تاہم میں نے اپنے عزیز دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں جلد سے جلد ملیشیا آؤں گا۔ اور آج سال 2026 کے اولین غیر ملکی دورے کے تحت، میں ملیشیا آیا ہوں۔

وزیر اعظم ہند کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پربھارت، ملائیشیا کا مشترکہ بیان

February 08th, 08:30 am

ملائیشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب، داتو سری انور ابراہیمکی دعوت پرعزت مآب جناب نریندر مودی، وزیر اعظم جمہوریہ ہند نے 7 سے 8 فروری 2026 تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ دو تہذیبی ممالک کے درمیان گہری دوستی اور عوام کے عوام کے درمیان پائیدار روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے بھارت،ملائیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ عزم کی تصدیق کی۔

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 08th, 08:20 am

میرے دوست، وزیراعظم، میں آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جس گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ مجھے اور میرے وفد کا استقبال کیا گیا، اور جس انداز سے آپ نے صرف چند گھنٹوں میں ملیشیا کی زندگی کے جوہر کو ہمارے سامنے پیش کیا—روایات سے آگے بڑھ کر ہر چیز کو نہایت خوبصورتی سے منظم کیا—یہ سب ہمیشہ میری یادوں میں نقش رہے گا۔ اس کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں نے واقعی دوستی کے معنی، اس کی بلندیوں اور گہرائیوں کو محسوس کیا ہے، اور اس پر میں آپ کا بے حد ممنون ہوں۔

وزیر اعظم کا ملیشیا میں بھارتی برادری سے خطاب

February 07th, 03:59 pm

سب سے پہلے، میں اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابرہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس کمیونٹی تقریب میں شرکت کی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھارت – ملیشیا دوستی کے پیمانے اور مستقبل کی صلاحیت کو بہت اچھے الفاظ میں یاد کیا جو انھوں نے ابھی اپنے خطاب میں کہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوالالمپور، ملیشیا میں بھارتی برادری کے پروگرام سے خطاب کیا

February 07th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرمجوشی مشترکہ ثقافت کی خوبصورت تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابراہیم کا کمیونٹی جشن میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم ان کا استقبال کرنے کے لیے ہوائی اڈے تک آئے اور اپنی گاڑی میں انھیں تقریب میں لے گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا ’’یہ خاص اشارے وزیر اعظم انور ابراہیم کی بھارت اور موجود لوگوں کے لیے محبت اور احترام کے غماز ہیں‘‘۔