وزیر اعظم نے کینیا کے سابق وزیر اعظم جناب رائیلا اوڈنگا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
October 15th, 02:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کینیا کے سابق وزیر اعظم جناب رائیلا اوڈنگا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ میرے عزیز دوست اور کینیا کے سابق وزیر اعظم جناب رائیلا اوڈنگا کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔ وہ ایک عظیم سیاستدان اور ہندوستان کے عزیز دوست تھے ۔ مجھے گجرات کا وزیر اعلی رہتے ہوئےہی انہیں قریب سے جاننے کا اعزاز حاصل ہوا اور ہماری وابستگی برسوں تک جاری رہی ۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ جناب رائیلا اوڈنگا کو ہندوستان ، ہماری ثقافت ، اقدار اور قدیم حکمت سے خصوصی پیار تھا ، جو ہندوستان-کینیا تعلقات کو مستحکم کرنے کی ان کی کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے ۔