بھارت کے لیے ایکشن پلان - جاپان انسانی وسائل کا تبادلہ اور تعاون
August 29th, 06:54 pm
سال 2025 کی انڈیا-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران،بھارت اور جاپان کے وزرائے اعظم نے اپنے شہریوں کے درمیان دوروں اور تبادلوں کے ذریعے گہرے مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا، اور اپنے انسانی وسائل کے لیے مشترکہ طور پر اقدار کی تخلیق اور متعلقہ قومی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 26th, 11:00 am
گنیشوتسو کی خوشی کے درمیان آج بھارت کے میک ان انڈیا کے سفر میں ایک نیا باب جوڑا جا رہا ہے ۔ یہ ‘‘میک ان انڈیا ، میک فار دی ورلڈ’’ ہمارے ہدف کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہے ۔ آج سے بھارت میں بنی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری بھی آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ یہ دن بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی کو بھی ایک نئی جہت دے رہا ہے ۔ میں تمام ہندوستانیوں ، جاپان اور سوزوکی کمپنی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ایک طرح سے ، تیرہ نوعمری ( ٹین ایج) کےمرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے ۔ نوعمری پنکھ پھیلانے ، خوابوں کے ساتھ اڑنے کا وقت ہے ۔ نوعمری میں ، بے شمار خواہشات پیدا ہوتی ہیں ؛ یہ تقریبا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے پاؤں زمین پر نہیں پڑ رہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ماروتی اپنی نوعمری میں داخل ہو رہی ہے ۔ ماروتی کے یہاں گجرات میں نوعمری کے سالوں میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ماروتی نئے پنکھ پھیلائے گی ، نئی توانائی اور جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ مجھے اس پر پورا یقین ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا
August 26th, 10:30 am
ماحول کے لیے سازگارتوانائی کے شعبے میں آتم نربھر بننے کی طرف بڑی پیش رفت کرتے ہوئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گنیش چتُرتھی کے خوشگوار موقع پر، بھارت کے میک ان انڈیا سفر میں ایک نیا باب شامل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسے ‘‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’کے مشترکہ ہدف کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے بھارت میں تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ملک میں ہائیبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری کا عمل بھی آج سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ یہ دن نہ صرف بھارت کے صنعتی سفر کے لیے اہم ہے بلکہ بھارت اور جاپان کی دوستی میں بھی ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت، جاپان اور سوزوکی موٹر کارپوریشن کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے محترمہ آبے سے ملاقات کی، مضبوط بھارت – جاپان تعلقات کی توثیق کی
September 06th, 08:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی شنزو آبے کی اہلیہ محترمہ آبے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب مودی نے آنجہانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ اپنی قریبی ذاتی دوستی کو بڑے شوق سے یاد کیا اور بھارت – جاپان تعلقات کے امکانات کو لے کر آبے سان کے مضبوط یقین کو اجاگر کیا۔