جمہوریہ قبرص کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات
June 16th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ قبرص کے صدر عزت مآب جناب نیکوس کرسٹوڈولائڈس سے رسمی بات چیت کی۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر کرسٹوڈولائیڈس کی جانب سے وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز دورے کی اہمیت کے مد نظر، وزیراعظم کا صدر کرسٹوڈولائڈس نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔