احمد آباد میں بھارت-جرمنی سی ای اوز فورم کے دوران وزیر اعظم کے ریمارکس کا انگریزی ترجمہ

January 12th, 01:35 pm

مجھے بھارت-جرمنی سی ای اوز فورم میں شامل ہونے پر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ یہ میٹنگ ایک بہت اہم وقت پر ہو رہی ہے ، جب ہم ہندوستان-جرمنی تعلقات کی پلاٹینم جوبلی اور ہندوستان-جرمنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سلور جوبلی منا رہے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا رشتہ پلاٹینم کی پائیداری اور چاندی کی چمک رکھتا ہے ۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصر ے کا متن

January 12th, 12:49 pm

آج سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر چانسلر میرز کا ہندوستان میں خیرمقدم کرنا میرے لیے خاص خوشی کی بات ہے۔ یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ سوامی وویکانند نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان فلسفے، علم اور روح کا ایک پل بنایا۔ چانسلر میرز کا آج کا دورہ اس پل کو نئی توانائی، نیا اعتماد اور نئی توسیع فراہم کرتا ہے۔ بطور چانسلر ان کا یہ دورہ نہ صرف ہندوستان بلکہ ایشیا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ اس بات کا ایک مضبوط ثبوت ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ میں ان کی ذاتی توجہ اور عزم کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستان جرمنی کے ساتھ اپنی دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ گجرات میں ہم کہتے ہیں،’’ آوکارو مٹھو آپجے ری‘‘، یعنی پیار اور گرمجوشی کے ساتھ استقبال کرنا۔اسی جذبے کے ساتھ ہم چانسلر میرز کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم 12 جنوری کو احمد آباد میں جرمن چانسلر مرز سے ملاقات کریں گے

January 09th, 12:05 pm

وزیر اعظم 12 جنوری کو احمد آباد میں جرمنی کے عزت مآب وفاقی چانسلر جناب فریڈرک مرز سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

September 03rd, 08:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا،’’بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت داری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔‘‘

جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر وزیر اعظم کی جرمنی کے چانسلر سے ملاقات

June 17th, 11:58 pm

کینیڈا کےکنانسکس میں جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر ایچ ای مرزسے ملاقات کی۔ مئی 2025 میں چانسلر مرز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے چانسلر کو انتخابات میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر جرمنی کی حکومت کی طرف سے تعزیت کے لیے بھی تعریف کا اظہار کیا۔