نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔پراکرم دیوس پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
January 23rd, 11:30 am
آج جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں مصروف ہے، ہمیں نیتا جی سبھاش کی زندگی سے مسلسل ترغیب ملتی ہے۔ نیتا جی کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا:آزاد ہند ۔ اپنے عزم کو حاصل کرنے کے لیے انھوں نے اپنے فیصلے کو صرف ایک کسوٹی پر آزمایا - آزاد ہند۔ نیتا جی ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا۔ اگر وہ چاہتے تو برطانوی راج میں اعلیٰ افسر بن کر آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے، لیکن انہوں نے آزادی کے لیے مشکلات کا انتخاب کیا، چیلنجز کا انتخاب کیا، ملک اور بیرون ملک بھٹکنے کو پسند کیا ، نیتا جی سبھاش کمفرٹ زون میں نہیں بندھے ۔ اسی طرح آج ہم سب کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا ہوگا۔ ہمیں عالمی سطح پر خود کو بہترین بنانا ہے، ہمیں بہترین کارکردگی کا انتخاب کرنا ہے، ہمیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔پراکرم دیوس پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب
January 23rd, 11:25 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی جسے پراکرم دیوس کے طور پر منایاجا تا ہے،کے موقع پر خطاب کیا۔ اس موقر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ یاد کر رہی ہے۔ نیتا جی سبھاش بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس سال پراکرم دیوس کی عظیم الشان تقریبات ان کی جائے پیدائش اڈیشہ میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اوڈیشہ کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیتا جی کی زندگی کی وراثت پر مبنی ایک بہت بڑی نمائش، کٹک، اڈیشہ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی فنکاروں نے نیتا جی کی زندگی سے متعلق واقعات کو کینوس پر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی پر مبنی کئی کتابیں بھی جمع کی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نیتا جی کی زندگی کے سفر کی یہ تمام وراثتیں میری یووا بھارت یا ایم وائی بھارت کو ایک نئی توانائی دیں گی۔وزیر اعظم نے ہفتہ وار سینٹرل ویسٹا میں ثقافتی پروگرام کے انعقاد کے لئے ایک منفرد ثقافتی تقریب کالانجلی کی ستائش کی
April 21st, 10:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزارت ثقافت کی جانب سے ایک منفرد ثقافتی تقریب کالانجلی کی ستائش کی جس کے تحت مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام ہر ہفتہ دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع سینٹرل ویسٹا میں منعقد کئے جائیں گے ۔نئی دہلی میں کرتوویہ پتھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 08th, 10:41 pm
آج کے اس تاریخی پروگرام پر پورے ملک کی نظر ہے، اہل وطن اس وقت اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں تمام ہم وطنوں کو دل سے خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں۔ اس تاریخی لمحے میں، میرے کابینہ کے رفقاء جناب ہردیپ پوری جی، جناب جی کشن ریڈی جی، جناب ارجن رام میگھوال جی، محترمہ میناکشی لیکھی جی، جناب کوشل کشور جی بھی آج میرے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔ ملک کی متعدد معزز شخصیات بھی آج یہاں موجود ہیں۔PM inaugurates 'Kartavya Path' and unveils the statue of Netaji Subhas Chandra Bose at India Gate
September 08th, 07:00 pm
PM Modi inaugurated Kartavya Path and unveiled the statue of Netaji Subhas Chandra Bose. Kingsway i.e. Rajpath, the symbol of colonialism, has become a matter of history from today and has been erased forever. Today a new history has been created in the form of Kartavya Path, he said.وزیر اعظم 8ستمبر کو انڈیا گیٹ پر ’کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح کریں گے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے
September 07th, 01:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 ستمبر 2022 کو شام 7 بجے’ کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح کریں گے ۔اس سے ماضی کے راج پتھ کو یکسر تبدیل کرکے طاقت کی علامت کرتویہ پتھ میں منتقل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے ۔وزیر اعظم اس موقع پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ یہ اقدامات امرت کال میں نئے بھارت کے لئے وزیر اعظم کے دوسرے پنچ پران کے عین مطابق ہے جس کا مقصد نو آبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نقش کو ختم کردینا ہے۔وزیر اعظم 23 جون کو وانجیہ بھون کا افتتاح کریں گے اور نِریات پورٹل کا افتتاح بھی کریں گے
June 22nd, 03:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 جون 2022 کو صبح 10:30 بجے وزارت تجارت و صنعت کی نئی عمارت 'وانجیہ بھون' کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم ایک نیا پورٹل نریات (تجارت کے سالانہ تجزیے کا قومی درآمدی برآمدی ریکارڈ - این آئی آر ای اے ٹی) بھی لانچ کریں گے جسے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس سے بھارت کی غیر ملکی تجارت سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اس موقع پر وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔من کی بات کے 85 ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن ( 30 جنوری ، 2022 ء )
January 30th, 11:30 am
ساتھیو ، ملک آزادی کے امرت مہوتسو میں ، ان کوششوں سے اپنی قومی علامتوں کو دوبارہ قائم کر رہا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ انڈیا گیٹ کے قریب ’امر جوان جیوتی ‘ اور اس کے قریب ہی ’ نیشنل وار میموریل ‘ ( قومی جنگی یادگار ) پر جلنے والی جیوتی کو آپس میں ضم کیاگیا ۔ اس جذباتی موقع پر بہت سے اہل وطن اور شہدا کے اہل خانہ کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ آزادی کے بعد سے شہید ہونے والے ملک کے تمام بہادروں کے نام ’نیشنل وار میموریل ‘ میں کندہ کئے گئے ہیں۔ کچھ سابق فوجیوں نے مجھے لکھا ہے کہ ’’شہیدوں کی یاد کے سامنے جلائی جانے والی ’امر جوان جیوتی‘ شہیدوں کے امر ہونے کی علامت ہے۔ حقیقت میں ، ’امر جوان جیوتی ‘ کی طرح ہمارے شہید ، ان کی تحریک اور ان کا تعاون بھی امر ہے۔ میں آپ سب سے کہوں گا کہ جب بھی آپ کو موقع ملے ’نیشنل وار میموریل‘ ضرور جائیں ۔ اپنے گھر والوں اور بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں۔ یہاں آپ کو ایک مختلف توانائی اور تحریک کا تجربہ ہوگا۔پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 24th, 03:11 pm
Prime Minister Modi interacted with Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar awardees. He lauded that the children of India have shown their modern and scientific thinking towards vaccination programme. The PM also appealed to them to be an ambassador for Vocal for Local and lead the campaign of Aatmanirbhar Bharat.پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار انعام یافتان کے ساتھ، وزیراعظم کی بات چیت
January 24th, 11:53 am
Prime Minister Modi interacted with Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar awardees. He lauded that the children of India have shown their modern and scientific thinking towards vaccination programme. The PM also appealed to them to be an ambassador for Vocal for Local and lead the campaign of Aatmanirbhar Bharat.دیہی ترقی پر مرکزی بجٹ کے مثبت اثرات کے بارے میں ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 23rd, 05:24 pm
Prime Minister Narendra Modi paid tribute to Netaji Subhas Chandra Bose on his 125th birth anniversary. Addressing the gathering, he said, The grand statue of Netaji, who had established the first independent government on the soil of India, and who gave us the confidence of achieving a sovereign and strong India, is being installed in digital form near India Gate. Soon this hologram statue will be replaced by a granite statue.وزیر اعظم نے انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ انہوں نے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار بھی عطا کیا
January 23rd, 05:23 pm
Prime Minister Narendra Modi paid tribute to Netaji Subhas Chandra Bose on his 125th birth anniversary. Addressing the gathering, he said, The grand statue of Netaji, who had established the first independent government on the soil of India, and who gave us the confidence of achieving a sovereign and strong India, is being installed in digital form near India Gate. Soon this hologram statue will be replaced by a granite statue.نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کی سال بھر کی تقریبات کے حصے کے طور پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی کا ایک عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا
January 21st, 07:46 pm
نئی دہلی:21 جنوری،2022۔عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کی یاد میں سال بھر کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک عظیم الشان مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرینائٹ سے بنا یہ مجسمہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں نیتا جی کی بے پناہ شرکت کے لیے ایک مناسب خراجِ تحسین ہوگا اور یہ ملک کے لئے ان کی احسان مندی کی علامت ہوگا۔ جب تک مجسمہ کا کام مکمل نہیں ہو جاتاہے نیتا جی کا ہولوگرام مجسمہ اسی جگہ پرموجود رہے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23جنوری 2022 کو شام 6 بجے انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا:وزیراعظم نریندر مودی
January 21st, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بڑے مجسمے کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے وزیراعظم 23 جنوری 2022 کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔