فرانس کے صدر میکرون کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر با ت چیت
August 21st, 06:30 pm
آج وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔وزیر اعظم نے جی 7 سربراہ اجلاس میں فرانس کے صدر سے ملاقات کی
June 18th, 02:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے شہر کنانسکس میں 51 ویں جی 7 سربراہ اجلاس میں فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کی۔ مختلف مسائل پر نقطہائے نظر کا تبادلہ کرتے ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان اور فرانس ہمارے کرہ ارض کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا
February 12th, 04:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میکرون نے آج صبح مارسے میں مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا اور پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران جان گنوانے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہید ہونے والوں کی قربانیوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔وزیراعظم کی فرانس کے صدر سے ملاقات
November 19th, 05:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ جنوری میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے صدر میکرون کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے دورے اور جون میں اٹلی میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان کی ملاقات کے بعد، اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔