ہند-فرانس مشترکہ بیان
February 18th, 08:10 am
بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریۂ فرانس کے صدر عزت مآب مسٹر ایمانوئل میکرون نے 17 سے 19 فروری 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس امپیکٹ سمٹ 2026 میں شرکت کی۔ دورے کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ بات چیت کی اور 17 فروری کو ممبئی میں مشترکہ طور پر ’’2026 ہند-فرانس اختراعی سال‘‘ کا افتتاح کیا۔ صدر میکرون کا ہندوستان کا یہ چوتھا دورہ ہے اور یہ فروری 2025 میں وزیر اعظم مودی کے دورۂ فرانس کے بعدہورہا ہے۔پی ایم مودی کا دورہ فرانس: اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانا اور AI تعاون کا آغاز
February 13th, 03:06 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس اور امریکہ کے حالیہ سفارتی دورے نے مصنوعی ذہانت (AI)، اقتصادی اصلاحات، اور تاریخی تعلقات کے احترام پر واضح توجہ کے ساتھ، ہندوستان کے عالمی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ایک اہم اثر ڈالا۔ اس جامع دورے نے ذمہ دارانہ AI ترقی، اقتصادی تعاون، اور اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کیا۔پیرس میں انڈیا-فرانس سی ای او فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 12:45 am
اس کمرے میں، میں ایک حیرت انگیز توانائی، جوش اور تحرک محسوس کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک عام کاروباری واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور فرانس کے بہترین کاروباری ذہنوں کا سنگم ہے۔ سی ای او فورم کی ابھی پیش کی گئی رپورٹ خوش آئند ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ سب انوویٹ، کولابوریٹ اور ایلیویٹ کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ صرف بورڈ روم کنکشن نہیں بنا رہے ہیں۔ آپ سبھی ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے 14ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے خطاب کیا
February 12th, 12:25 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج پیرس میں 14 ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ فورم میں دفاع، ایرو اسپیس، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر، جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، تندرستی اور طرز زندگی، اور خوراک اور مہمان نوازی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں اطراف سے کمپنیوں کے متنوع گروپ کے سی ای اوز جمع ہوئے۔