وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 مارچ کو گجرات کا دورہ کریں گے
March 30th, 11:05 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 مارچ 2026 کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے، وزیراعظم گاندھی نگر میں 'سمراٹ سمپْرتی میوزیم' کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔دوپہر تقریباً 12:45 بجے، وزیراعظم سانند، احمد آباد میں 'کینز سیمی کون پلانٹ' کا افتتاح کریں گے اور ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔اس کے بعد، وزیراعظم واؤ-تھراد روانہ ہوں گے جہاں وہ شام تقریباً 4 بجے 20,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔انڈیا چپ لمیٹڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےخطاب کا متن
February 21st, 05:30 pm
آج بھارت تیزی سے ترقی کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور میں نے لال قلعہ سے یہ بھی کہا ہےبھارت کے پاس توقف کا وقت نہیں ہے۔ 2026 کے آغاز سے،بھارت نے اپنی ترقی کو تیز کیا ہے۔ 12 جنوری کو ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں نے ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں شمولیت اختیار کی۔ 16 جنوری کو، ہم نے نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے منایا، جس سے بھارت کے اسٹارٹ اپ انقلاب کو تقویت ملی۔ جنوری میں منعقدہ انڈیا انرجی سمٹ میںبھارت نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کی توجہ حاصل کی۔ پھر بجٹ آیا جس نے ترقی یافتہ بھارت کو نئی تحریک دی اور اب یہ ہفتہ بھارت کے لیے بھی تاریخی ثابت ہو رہا ہے۔ گلوبل اے آئی امپیکٹ سمٹ میں، دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور ٹیکنالوجی کے رہنما دہلی میں جمع ہوئے۔ اس چوٹی کانفرنس میں، دنیا نے بھارت کی اے آئی صلاحیتوں کو دیکھا، ہمارے وژن کو سمجھا، اور اس کی تعریف کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اترپردیش میں ایچ سی ایل- فاکسکان سیمی کنڈکٹر اکائی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی
February 21st, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش میں ایچ سی ایل – فاکسکان سیمی کنڈکٹر یونٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب نئی دہلی میں منعقدہ گلوبل اے آئی امپیکٹ سمٹ کے قریب سے آگے بڑھتے ہوئے، عالمی سیمی کنڈکٹر مرکز بننے کی جانب بھارت کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔