وزیر اعظم نے کھیلوں کی ایک تقریب کے لیے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا
July 10th, 08:21 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب انتھونی البانیزی اور ریاست وکٹوریہ کی وزیرِاعلیٰ محترمہ جیسنٹا ایلن کے ہمراہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں سے متعلق تعلقات کے جشن کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کئی نامور کھلاڑی ، جن میں جناب اسٹیو وا اور محترمہ لیزا ستھالیکر شامل تھیں، بھی موجود تھے۔ اس دورے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھیل، ثقافتی تبادلے اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے بھارت اور آسٹریلیا کی ا ہمیت کی حامل جامع شراکت داری کے اہم ستون بن چکے ہیں۔وزیر اعظم نے آسٹریلیا کی گورنر جنرل سے ملاقات کی
July 09th, 01:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میلبرن میں آسٹریلیا کی گورنر جنرل محترمہ سیم موسٹن اے سی سے ملاقات کی۔