وزیر اعظم نے مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی
July 26th, 06:47 pm
مالے کے اپنے رواں دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کی آزادی کی 60 سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک یا حکومت کے سربراہ کی سطح پر پہلے ایسے غیر ملکی قائد بھی بن گئے ہیں جن کی میزبانی صدر معزو نے کی ہے۔وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات
July 25th, 08:48 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو سے مالے میں صدر دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل صدر معزو نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور ریپبلک اسکوائر پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس ملاقات میں گرمجوشی اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا اعادہ کیا گیا۔برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر جانے سےقبل وزیر اعظم کا بیان
July 23rd, 01:05 pm
ہندوستان اور برطانیہ ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہمارا تعاون تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، تعلیم، تحقیق، پائیداری، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم عزت مآب سرکیراسٹارمرکے ساتھ میری ملاقات کے دوران، ہمیں اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں خوشحالی، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ میں اس دورے کے دوران ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔