وزیراعظم نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی پر عالمی رہنماؤں کی پُرخلوص مبارکبادوں پر ان کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 05:48 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موصول ہونے والی پُرخلوص مبارکبادوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور دنیا بھر سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات پر اپنی گہری قدردانی کا اظہار کیا۔Glimpses from 80th Independence Day at Red Fort in Delhi
August 15th, 11:00 am
PM Modi, in his address to the nation on the 80th Independence Day from the Red Fort, spoke about the dream of building a Viksit Bharat by 2047, powered by the strength and resolve of 140 crore Indians. He highlighted key initiatives such as the SHANTI Act, Railway electrification, India’s trade deals, the end of Naxalism and more. He called upon the nation to embrace 'Shakti Ki Saptadhara'.وزیراعظم نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
August 15th, 10:12 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کے نظریات اور خدمات سے تحریک حاصل کرتی رہے گی۔وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دی
August 15th, 06:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یومِ آزادی کے موقع پر ملک کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی تہوار ہمارے بہادر مجاہدینِ آزادی کی بے مثال جرأت، انتھک جدوجہد اور وطنِ عزیز کے لیے ان کی لاثانی لگن کی یاد دلاتا ہے، جس کی بدولت برطانوی راج کا خاتمہ ممکن ہوا۔ملک کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر صدرجمہوریہ کا خطاب ملک کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے اور ’وکست بھارت‘ کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے: وزیر اعظم
August 14th, 08:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی جانب سے دئیے گئے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے حوصلہ افزا اور فکر انگیز قرار دیا۔وزیر اعظم نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی
August 09th, 07:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے ہر گھر ترنگا تحریک میں جوش و خروش سے حصہ لینے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون کرنے کے اجتماعی عزم کی تجدید کرنے کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ترنگا بھارت کے فخر کی علامت ہے اور ہر شہری کے لیے اس بات کا مستقل ذریعۂ تحریک ہے کہ وہ ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کرے۔وزیر اعظم مودی نے من کی بات میں ہندوستان کی دفاعی طاقت، اختراع اور اجتماعی کوششوں کو اجاگر کیا۔
July 26th, 11:30 am
Prime Minister Narendra Modi addressed the nation through Mann Ki Baat. In his speech, he highlighted important topics such as Kargil Vijay Diwas, Catch the Rain campaign, India's space sector prowess, Science Olympiads, Environmental conservation, Khadi and more. He called upon the citizens to share their ideas and suggestions for Independence Day through MyGov.نیوزی لینڈ میں بھارتیہ برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 11th, 01:15 pm
ہم بھارتیہ یہ بات 20 سال سے سن رہے ہیں۔ لیکن آج 40 سال بعد ایک بھارتیہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ آیا ہے۔ یہ میری خوش نصیبی ہے۔ میں آپ سب کو نیوزی لینڈ کے تمام باشندوں کے لیے ایک سو چالیس کروڑبھارتیوں کی نیک خواہشات لے کر آیاہوں۔وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
July 11th, 12:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’کیا اورا مودی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بھارت نژاد افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ ایک خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عز ت مآب کرسٹوفر لکسن بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دس ہزار سے زائد بھارت نژاد افراد نے بھرپور جوش، ولولے اور گرمجوشی کے ساتھ شرکت کی، جس سے تقریب کا ماحول نہایت پُرجوش اور یادگار بن گیا۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب
July 07th, 03:15 pm
انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
July 07th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔ریاستہائے متحدۂ امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر وزیرِاعظم ہند کی امریکی صدر کو مبارک باد
July 04th, 09:40 pm
وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے ریاستہائے متحدۂ امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکی صدر جناب ڈونلڈ جے ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جمہوریتوں کے تعلقات محض ایک اسٹریٹجک شراکت داری تک محدود نہیں، بلکہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اپنے عوام کی لامحدود صلاحیت پر مشترکہ یقین جیسی اقدار پر استوار ہیں۔وزیر اعظم نے سیشلز کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی
June 29th, 08:00 am
سیشلز کے صدر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ وہ سیشلز میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 12:30 pm
میں آپ کا اور ایوان کے تمام معزز اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے اس اہم موقع پر ایک اجتماعی بحث کا راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ منتر، وہ جے گھوش جس نے ملک کی آزادی کی تحریک کو توانائی بخشی، تحریک دی، قربانی اور تپسیا کا راستہ دکھایا، اُس ’وندے ماترم‘ کو اس مقدس ایوان میں یاد کرنا ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وندے ماترم کے 150 برس کے موقع کے ہم گواہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو ہمارے سامنے تاریخ کے بے شمار واقعات کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ بحث نہ صرف اس ایوان کی عزم و وابستگی کو ظاہر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی، نسل در نسل، یہ ایک درس کا باعث بن سکتی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کاآغاز کیا
December 08th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونےکے موقع پر منعقدہ خصوصی بحث سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر اجتماعی بحث کا راستہ منتخب کرنے پر ایوان کے تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا منتر اور پکار تھی،جس نے ملک کی تحریک آزادی کو توانائی اور تحریک بخشی ، قربانی اور حوصلہ کا راستہ دکھایا ، آج اسے یاد کرنا ایوان کےتمام اراکین کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک وندے ماترم کے 150 سال کے تاریخی موقع کا گواہ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور تاریخ کے بے شمار واقعات کو ہمارے سامنے لے کرآیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بحث نہ صرف ایوان کے عزم کی عکاسی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم کے ذریعہ کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے ، اگر سب مل کر اس کا اچھا استعمال کریں ۔وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کمی اور اصلاحات کی تجاویز کو متفقہ طور پر منظورکرنے پر جی ایس ٹی کونسل کی تعریف کی،جو عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی
September 03rd, 11:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مرکز اور ریاستوں پر مشتمل جی ایس ٹی کونسل نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کمی اور اصلاحات سے متعلق تجاویز کو اجتماعی طور پر منظور کیا ہے، جو عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کے لیے فائدہ مندثابت ہوں گی۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘وسیع تر اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے بالخصوص چھوٹے تاجروں اور کاروباریوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی’’۔احمد آباد کے کنیا چھترالیہ میں سردار دھام مرحلہ۔2 کی سنگ بنیادکی تقریب میں وزیر اعظم کے کلمات کا متن
August 24th, 10:39 pm
مرکزی کابینہ میں میرے تمام ساتھی ، گجرات حکومت کے تمام وزراء، موجود تمام ایم پی ، تمام ایم ایل اے ، سردار دھام کے سربراہ بھائی شری گگجی بھائی ، ٹرسٹی وی کے پٹیل ، دلیپ بھائی ، دیگر تمام معززین ، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، خاص طور پر پیاری بیٹیاں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرداردھام فیزٹو،کنیا چھاترالیہ، احمد آباد کی سنگِ بنیاد تقریب سے خطاب کیا
August 24th, 10:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے احمد آباد، گجرات میں سرداردھام فیز II، کنیاچھاترالیہ کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بیٹیوں کی تعلیم اور خدمت کے لیے وقف اس ہاسٹل کے قیام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سرداردھام کا نام، اس کے مقصد کی طرح، قابلِ احترام اور مقدس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچیاں اس ہاسٹل میں قیام کریں گی، ان کے دلوں میں خواب اور تمنائیں ہوں گی، اور یہاں انہیں اُن خوابوں کو پورا کرنے کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
August 23rd, 10:10 pm
میں ورلڈ لیڈرز فورم میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس فورم وقتبہت مناسب ہے، اس لیے میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ ابھی پچھلے ہفتے، میں نے لال قلعہ سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی، اور اب یہ فورم اسی جذبے کے تحت ایک طاقت کے ضوابط کے طور پر کام کر رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کا نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب
August 23rd, 05:43 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ لیڈرز فورم میں شریک تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے انعقاد کا وقت ’’انتہائی موزوں‘‘ ہے اور اس بروقت پہل پر منتظمین کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے لال قلعے سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی اور اب یہ فورم اسی جذبے کے لیے ایک قوتِ مضاعف کا کردار ادا کر رہا ہے۔